کویت میں مارچ کے دوران 22 کلوگرام نشہ آورادویات ضبط کی گئیں

پیر 24 اپریل 2017 17:41

کویت میں مارچ کے دوران 22 کلوگرام نشہ آورادویات ضبط کی گئیں
کویت سٹی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24اپریل2017ء):۔ کویت وفاقی ادارہ برائے انسداد منشیات(ڈی سی جی ڈی)نے مارچ کے دوران204 مشتبہ افراد گرفتارکیے ہیں جبکہ منشیات کے 148 کیسزریکارڈکیے ہیں۔

(جاری ہے)

کویت ٹائمزکی تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے 300گرام چرس اور1.704کلوگرام ہیروئن،2.619کلوگرامآئس آئس اور1313غیرقانونی ادویات پکڑی ہیں۔ڈی سی جی ڈی نے ان تمام افرادکے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے جوکہ منشیات کے کاروبارمیں ملوث تھے، یا اس قبیح کاروبارکرنے والوں کی امدادکررہے تھے۔ علاوہ ازیں ڈی سی جی ڈی نے مقامی آبادی اور غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے بچوں کو منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی بھینٹ چڑھنے سے روکیں۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں