کویت میں کسٹم حکام نے کبوتر کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 23 مئی 2017 13:32

کویت میں کسٹم حکام نے کبوتر کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) کویت میں کسٹم حکام نے کبوتر کے ذریعے ملک میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کسٹم اہلکاروںنے عبدالی سرحد پر کسی نامعلوم سمت سے آنے والے کبوتر کو پکڑ لیا جس پر ایک تھیلی میں نشہ آور گولیاں باندھی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

کبوتر کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور پتہ لگانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ اسے کس جانب سے بھیجا گیا تھا ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹروں نے بارڈر کے قریب کنٹینر پر ایک کبوتر کو بیٹھا دیکھا جو اڑنے اور چلنے میں مشکل کا شکار تھا جسے پکڑنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کے اوپر ایک بیلٹ کی مدد سے تھیلی باندھی گئی ہے ۔حکام کے مطابق جب اس تھیلی کو کھولا گیا تو اس میں سے 168نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں جس کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں