بڑے عرب ملک نے غیر ملکیوں کی ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 16 فروری 2018 11:21

بڑے عرب ملک نے غیر ملکیوں کی ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2018ء) بین الاقوامی ذرائع کے مطابق کویت میں سرکاری محکموں میں کام کرنے والے غیرملکیوں کا معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس چند دنوں میں جاری ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے سے پہلے جن غیرملکیوں کی خدمات ختم کی جارہی ہیں انہیں لیبر قوانین کے مطابق 3 ماہ کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ سرکاری محکموں میں جن غیر ملکیوں کے معاہدے ختم کئے جارہے ہیں ان میں سے بیشتر قانونی ماہر، فنی شعبوں سے وابستہ، اکاؤنٹنٹس اور دیگر شامل ہیں۔ 

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں