غیرملکیوں کی جگہ مقامی شہریوں کو بھرتی کرنے سے بھی ترسیلات زر میں نمایاں کمی واقع

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 فروری 2018 15:14

غیرملکیوں کی جگہ مقامی شہریوں کو بھرتی کرنے سے بھی ترسیلات زر میں نمایاں کمی واقع
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) بین الا قوامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی واقع ہوگئی ہے ۔ کویتی سینٹرل بینک کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق 2017ءکی تیسری چوتھائی کے دوران کویت میں مقیم غیرملکیوں نے مجموعی طور پر0.94بلین دینار کی ترسیلات کیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 2012ءکے بعد پہلی مرتبہ اتنی کمی واقع ہوئی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں کمی کی بنیادی وجہ کویت میں مہنگائی ہے۔حکومت نے کئی اہم شعبوں میں سبسڈی ختم کردی ہے جس کے باعث مختلف اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سرکاری اداروں میں غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے سے بھی ترسیلات زر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں