کویت نےبنگلہ دیشی کارکنوں پر پابندی عائد کردی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 5 مارچ 2018 17:40

کویت نےبنگلہ دیشی کارکنوں پر پابندی عائد کردی
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2018ء) مقامی ذرائع خیلج ٹائمز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے آج پیر روز اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بنگلہ دیش سے ملازمین کو برتی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مخصوص ملازمین کو مخصوص بنیادوں پر ہی برتی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اب سے بنگلہ دیشی ملازمین مخصوص شرائط پر ہی کویت میں کام کر پائیں گے جس میں سے ایک وہ ملازمین ہیں جنکے سپانسر کا کویت میں ذاتی گھر موجود ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اعلامیہ اس لیے جاری کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق کویت میں کام کرنے والے بنگلہ دیشی ملازمین کی تعداد 200,000 تک پہنچ گئ ہے۔ تاہم رپورٹس کے مطابق ابھی یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ یہ فیصلہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے یا پھر کچھ وقت کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں