خودکش دھماکے کرنے کی دھمکی دینے والی کویتی خاتون گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 مارچ 2018 12:47

خودکش دھماکے کرنے کی دھمکی دینے والی کویتی خاتون گرفتار
کویت سٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مارچ 2018ء)   پولیس نے کویتی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جو خودکش دھماکہ کرنے کی دھمکی دے رہی تھی۔ فرضی خودکش بمبار نے کارڈ بورڈ اٹھایا ہوا تھا جس پر درج تھا کہ” میرے قریب مت آنا جو میرے قریب آئیگا پھٹ جائیگا“۔

(جاری ہے)

کویتی اخبار کے مطابق خاتون نے اسٹاک ایکسچینج کے باہرخودکش بمبار ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اسے اس کے سابقہ شوہر اور والد کی پینشن دی جائے کیونکہ اسکا کوئی ذریعہ معاش نہیں۔

خاتون کا مطالبہ ہے کہ اسکی طلاق ہوچکی ہے جبکہ اسکی کوئی اولاد ہے اور نہ ہی کوئی دیکھ بھال کرنے والا۔ اپنے اس مطالبے کو منوانے کیلئے کویتی خاتون نے اسٹاک ایکسچینج کے باہر خودکش بمبار ہونے کا ڈرامہ رچایا جسے پولیس نے ناکام بناکر خاتون کو گرفتار کرلیا۔ اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں