کویت: اماراتی بچہ سوئمنگ پول میں ڈُوب کر ہلاک

ہوٹل انتظامیہ کی لاپرواہی حادثے کا باعث بنی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 جنوری 2019 12:30

کویت: اماراتی بچہ سوئمنگ پول میں ڈُوب کر ہلاک
کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری 2019ء) شارجہ کے سکول کے سوئمنگ پول میں چار سالہ بچے کی ڈُوبنے کے باعث موت کو ابھی محض دو ماہ ہی گزرے ہوں گے کہ فجیرہ کے ایک خاندان کے ساتھ بھی کویت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آ گیا ۔ جس میں ڈیڑھ سالہ اماراتی بچہ ایک ہوٹل بنے سوئمنگ پول میں ڈُوب کر زندگی سے محروم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ماہ کا بچہ سیف سلطان الحسنی اپنے والدین کے ساتھ فجیرہ میں رہتا ہے، وہ کچھ دِنوں قبل کویت میں تعطیلات منانے کی غرض سے آئے تھے۔

کویت میں قیام کے دوران انہوں نے ایک لگژری ہوٹل میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔ گزشتہ روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب وہ اپنے والدین کی نظروں سے اوجھل ہو کر سوئمنگ پول کی جانب چلا گیا ۔ جب والدین ہوٹل سے نکلنے کے لیے تیار ہی تھے تو اُنہیں اچانک احساس ہوا کہ اُن کا بیٹا کہیں نظر نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

جس پر اُنہوں نے ہوٹل انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

آخر بچہ پاس ہی ایک سرکاری پول میں ڈُوبا ہوا مِلا۔ بچے کو فوری طور پر پول سے نکالا گیا تو اُس کی سانسیں چل رہی تھیں۔ تاہم بچے کی حالت تشویشناک تھی۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے والدین کو کوئی گاڑی مہیا نہ کی جس پر خود اُنہیں اپنی گاڑی میں ہی بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ جس میں اُن کے 20 منٹ ضائع ہو گئے۔ جس دوران بچے کی موت واقع ہو گئے۔

بدنصیب بچے کے دُکھی باپ نے بتایا کہ ہوٹل کے سوئمنگ پول میں کوئی اٹینڈنٹ اور لائف گارڈ موجود نہ تھا، نہ ہی کوئی کیمرہ وغیرہ نصب تھے۔ ہوٹل والوں کے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات اُس کے بچے کی موت کا سبب بن گئے۔ اپارٹمنٹ سے لفٹ سیدھی سوئمنگ پول تک آتی تھی جس میں بچہ سوار ہو کر سوئمنگ پول جا پہنچا اور گہرے پانی میں گِر کر جاں بحق ہو گیا۔ والد نے ہوٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں