خود کو خاتون ظاہر کر کے کویتی شہری سے سوشل میڈیا پر تعلق بنانے والا سعودی گرفتار

سعودی ملزم نے کویتی شہری سے نامناسب تصویروں کا تبادلہ کرنے کے بعد اسے بلیک میل کرناشروع کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 17 اپریل 2019 12:19

خود کو خاتون ظاہر کر کے کویتی شہری سے سوشل میڈیا پر تعلق بنانے والا سعودی گرفتار
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2019ء) کویتی عدالت نے کویت میں مقیم ایک سعودی شہری کو ایک کویتی شہری سے دھوکا دہی کرنے اور اُسے بلیک میل کرنے کے جُرم میں 3 سال قید بامشقت اور ڈی پورٹ کیے جانے کی سزا سُنا دی۔ کویتی اخبار ’الرائی‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری روزگار کی غرض سے کویت میں مقیم تھا۔ اُس نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا اور پھر ایک کویتی شہری سے رابطہ بنالیا۔

خود کو خاتون ظاہر کرنے والے اس سعودی نے کویتی شہری کی فرمائش پر اُسے اپنی بجائے کسی اور خاتون کی تصاویر بھی بھیجیں اور بدلے میں اُس سے اُس کی نازیبا حالت میں تصاویر کا مطالبہ کیا۔ جب کویتی نے جواباً اپنی نامناسب تصاویر اُسے بھیجیں تو سعودی شہری نے ان تصاویر کی آڑ میں کویتی کو بلیک میل ظاہر کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے کویتی کو دھمکی دی کہ وہ اُسے ہزاروں دینار کی رقم بھیجے ورنہ وہ اُس کی یہ تصاویر وائرل کر دے گا۔

اس صورتِ حال کے پیش نظر کویتی شہری نے سائبر کرائم کنٹرول یونٹ میں ملزم کے خلاف ہراسگی کی شکایت درج کرائی۔ ادارے کے اہلکاروں نے بلیک میلر کا سُراغ لگا کر اُسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو ابتدائی عدالت کی جانب سے جُرم ثابت ہونے پر 3 برس قید کی سزا سُنائی گئی تھی، جس کے خلاف ملزم نے اپیل کورٹ میں درخواست دی تھی، تاہم اعلیٰ عدالت کی جانب سے ملزم کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سُنایا گیا۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں