کویتی رُکن اسمبلی نے غیر مُلکیوں کے سانس لینے پر بھی ٹیکس کا انوکھا مطالبہ کر دیا

صفاء الہاشم اس سے پہلے غیر مُلکیوں سے ساحلِ سمندر پر نہانے پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 17 ستمبر 2019 16:35

کویتی رُکن اسمبلی نے غیر مُلکیوں کے سانس لینے پر بھی ٹیکس کا انوکھا مطالبہ کر دیا
کویت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2019ء) کویت کی خاتون رُکن اسمبلی صفاء الہاشم جوغیر مُلکیوں کی سخت مخالف سمجھی جاتی ہیں اور ان پر منفرد قسم کے ٹیکسز عائد کرنے کے مطالبات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، انہوں نے اب کی بار تارکین وطن سے دُشمنی میں ایسا مطالبہ کر دیا ہے جسے سُن کر ہر کوئی حیران ہے۔ 55سالہ صفاء الہاشم نے مطالبہ کیا ہے کہ کویت میں بسنے والے غیر مُلکیوں پر سانس لینے کے کویت کی ہوا استعمال کرنے پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے۔

صفاء کے مطابق غیر مُلکیوں پرراستہ استعمال کرنے سمیت ہر اس سہولت پر ٹیکس نافذ کیا جائے جو سہولت انہیں کویت میں حاصل ہے۔ اس کے علاوہ ا نہوں نے تارکین وطن کی جانب سے اپنے وطن کی جانب ترسیلات زر بھجوائے جانے پر بھی بھاری فیس عائد کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم اس تجویز کو کویتی پارلیمنٹ نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔

(جاری ہے)

کویتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی کا 70 فیصد غیر ملکی ہیں۔

خاتون ممبر پارلیمنٹ نے اس سے قبل غیر ملکیوں کے ساحلِ سمندر پر نہانے پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی تھی۔ سفا الہاشم کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کی جانب سے عوامی مقامات اور عمارات کو استعمال میں لانے پر اُن سے فیس وصول کرے۔ خاتون کے مطابق اس اقدام سے مملکت میں مقامی آبادی کے مقابلے میں غیر مْلکیوں کی آبادی بہت زیادہ ہے۔ سفا الہاشم کویتی پارلیمنٹ کی واحد خاتون ممبر ہیں۔

جو مملکت سے غیر مْلکی کارکنوں کی تعداد کو گھٹانے کے حوالے سے انتہائی سخت گیر موقف رکھتی ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے آواز اْٹھاتی رہتی ہیں۔سفا نے کہا کہ حکومت کو ساحلِ سمندر پرجانے والوں سے فیس وصول کرنی چاہیے۔کیونکہ تمام ممالک سمندر کنارے کے تفریحی مقامات پر آنے والوں سے فیس وصول کرتی ہیں۔ جن ممالک سے تارکین وطن کویت آئے ہیں، وہاں بھی ان سے حکومتیں یہ فیس وصول کرتی ہیں۔ سفا کا مزید کہنا تھا کہ غیر مْلکیوں کی بڑی تعداد میں کویت پر موجودگی یہاں کے انفراسٹرکچر پر بہت بھاری پڑتی ہے۔ انہوں نے کویت میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے دْنیا کے چوتھے طویل ترین پْل شیخ جابر کازوے پر بھی غیر مْلکیوں کی آمد و رفت پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں