”تمام تارکین وطن کو کویت سے نکال دو“
کویتی اداکارہ حیات الفہد نے غیر ملکی کارکنان کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے کا متنازعہ بیان دے ڈالا
محمد عرفان بدھ 1 اپریل 2020 16:41
(جاری ہے)
جب تک انہیں نکالا نہیں جائے گا، کورونا سے نمٹنا دُشوار ہی رہے گا۔ یہ بات انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں ٹیلی فون پر آن لائن لیے جانے کے دوران کہی۔
حیات نے تمام خرابیوں کی اصل وجہ غیر قانونی تارکین کو قرار دیا۔ حیات نے جذبات کی رو میں آ کر کہا ”ہماری برداشت ختم ہو گئی ہے۔ جب ہم کویتی لوگ بیمار پڑتے ہیں تو ہمارے لیے ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہوتی۔ جن تارکین کو ان کے وطن والے واپس لینے کو تیار نہیں، ہم نے انہیں کیوں اپنی زمین پر جگہ دے رکھی ہے؟ میں انسانیت کے خلاف نہیں، مگر ہم اب ایسے مقام پر آ گئے ہیں، جب برداشت کی حد ختم ہو گئی ہے۔ انہیں کویت سے نکال باہر کرو۔“71 سالہ اداکارہ نے مزید کہا”اقامہ فروشوں نے ہمارا ملک تباہ کر دیا ہے۔ خصوصاً غیر قانونی تارکین کو ضرور واپس بھیجنا چاہیے۔ کویت ان کی بڑی تعداد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ “کویتی اداکارہ کی جانب سے یہ شدت بھرا بیان ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب مملکت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران کچھ غیر ملکی کارکنان کی کرفیو کی خلاف ورزی کرنے اور اس کا مذاق اُڑانے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر کویتی صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایک کویتی صارف عبداللہ الصالح نے اپنے ٹویٹ میں کہا ”ہم ایک انسانیت پرست مملکت ہونے کے دعوے دار کیسے ہو سکتے ہیں، اگر ہم اپنے ملک میں موجود تارکین وطن کو باہر پھینک دیں گے۔ “ایک اور کویتی صارف کا کہنا تھا کہ کویت میں موجود تارکین یونیورسٹی پروفیسرز، ٹیچرز، انجینئرز، پلمبرز اور الیکٹریشن کی اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ کویت کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار بہت اہم رہا ہے، ہمیں ان کا ناشکرگزار نہیں ہونا چاہیے۔“ جبکہ کچھ صارف نے حیات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے صرف غیر قانونی تارکین کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جن کی وجہ سے مملکت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اصل مجرم وہ لوگ ہیں جو انہیں غیر قانونی طریقے سے یہاں لاتے ہیں۔ واضح رہے کہ کویت کی 43 لاکھ کی آبادی میں تارکین وطن کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہیں۔متعلقہ عنوان :
کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی پُروقار تقریب کا اہتمام
سمگلنگ ناکام، زندہ جانوروں میں چھپائی منشیات پکڑی گئی
کویت کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی
کویت میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر تارکین کو ملک بدری کا سامنا
کویت نے 14 شعبوں کیلئے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کردی
دبئی مہنگا اور کویت سٹی سستا خلیجی شہر قرار
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری