کویت میں ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی کورونا سے متاثر ہو گئے

ایک ہی دِن میں 885 نئے کورونا کیسز رپورٹ، 8 افراد ہلاک، کورونا متاثرین کی مجموعی گنتی 12,860 تک پہنچ گئی، مزید 189 صحت یاب ہو گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 16 مئی 2020 15:44

کویت میں ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی کورونا سے متاثر ہو گئے
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2020ء) خلیجی مملکت کویت میں کورونا کا وائرس بے قابو ہو گیاہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران ہزاروں نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 885 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی 12,860 تک جا پہنچی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے بتایا ہے کہ نئے مریضوں میں زیادہ تر گنتی تارکین وطن کی ہے، البتہ مقامی افراد بھی سینکڑوں کی گنتی میں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

مملکت میں کورونا سے متاثرین افراد میں بھارتی، بنگلہ دیشی اور مصری سرفہرست ہیں۔ گزشتہ روز مزید 184 بھارتیوں، 116 بنگلہ دیشیوں اور 267 مصریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ 109 کویتی شہریوں کے بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

(جاری ہے)

مملکت میں گزشتہ روز8کورونا مریض ہلاک ہو گئے، جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 189 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی، اس طرح کورونا سے شفا پانے والوں کی مجموعی گنتی 3500 سے زائد ہو گئی ہے۔ کویت میں گزشتہ اتوار کے روز سے 24گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جو 30 مئی تک نافذ رہے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ کویت میں مقیم تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی خوشیاں گھروں تک ہی محدود رہ کر منانی ہوں گی۔ کویتی وزارت صحت کے مطابق گز شتہ چند دِنوں میں کویت میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کی وجہ کورونا کے ٹیسٹوں کے عمل میں تیزی لانا ہے۔ اب تک مُلک بھر میں 2 لاکھ سے زائد افرادکے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کویت میں 24 فروری کو کورونا کے ابتدائی کیسز سامنے آئے تھے۔ یہ تین مریض تھے جو ایران سے سفر کر کے واپس آئے تھے، جن کے ملک واپسی پر لیے گئے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اس کے بعد کے درجنوں مریض بھی وہی تھے جو ایران سے ہی کویت لوٹے تھے۔

گذشتہ سوموار کو حکومت نے کرفیو کے دورانیے میں مزید پانچ گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے اور جمعہ یکم رمضان سے 16 گھنٹے کے اس کرفیو پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت ریستوران، کیفے ،تمام بڑے تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز اور بازار بند ہیں۔اس کے علاوہ ریاست میں تمام تفریحی مقامات، کلب اور سیلون بند ہیں اور ان میں خواتین اور بچوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں