کویت میں ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی کورونا کا شکار ہو گئے

ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی ڈی پورٹ کر دیئے گئے، گزشتہ روز بھی 208 بھارتیوں، 161 بنگلہ دیشیوں اور 212کویتیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 30 مئی 2020 12:51

کویت میں ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی کورونا کا شکار ہو گئے
کویت(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30مئی2020ء) کویت میں ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی باشندوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے بتایا ہے کہ مملکت میں گزشتہ روز مزید 845 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان نئے مریضوں میں 208 بھارتی، 161 بنگلہ دیشی، 212 کویتی شہری اور 91 مصری تارکین ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی 24,112 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک 8,698 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا کے 10 مریض جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی گنتی 845 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ  کویتی باشندوں کی جانب سے مملکت میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار تارکین وطن کو ٹھہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کئی معروف کویتی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر مُلکیوں کو کورونا پھیلانے کی سنگین غفلت کے باعث مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے۔

کویتی مملکت میں اس وقت کورونا کے مریضوں میں بھارتی اور بنگلہ دیشی شہری سرفہرست ہیں۔ کویتی وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی اور بھارتی تارکین کو مملکت سے بے دخل کر دیا گیا ہے ۔پچھلے ماہ  بنگلہ دیش اور بھارت کے غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ غیر قانونی تارکین کی ان کے وطن کو واپسی کویتی حکومت کی جانب سے ایک رعایتی اسکیم کے تحت ہو رہی ہے۔

کویتی حکومت نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ مملکت میں موجود غیر قانونی تارکین اپنے وطن لوٹ جائیں۔وطن واپس جانے والوں سے کوئی باز پُرس ہو گی اور نہ انہیں قید کی سزا اور جرمانہ بھُگتنا ہو گا۔ بلکہ وطن واپسی کے لیے انہیں جہاز کی ٹکٹس بھی حکومت فراہم کرے گی۔ان تارکین پر عائد تمام جرمانے معاف ہو جائیں گے، جن میں ٹریفک جرمانے بھی شامل ہیں۔

تارکین وطن ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ کویت بھی آسکتے ہیں۔ البتہ جن تارکین کے اقاموں کی مُدت ختم ہو گئی ہے، اور وہ کسی وجہ سے جرمانے جمع نہ کروانے کے باعث اس مملکت میں غیر قانونی تصور کیے جا رہے ہیں۔اگر وہ مملکت میں قانونی طریقے سے قیام کے خواہش مند ہیں تو وہ اپنے تمام جرمانے ادا کردیں جس کے بعد ان کا اقامہ بحال کر دیا جائے گا۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں