کویت میں مقیم پاکستانی اداکار نے اپنی نامناسب حالت میں بنائی ویڈیو پوسٹ کر دی

پاکستانی اداکار کی جانب سے اپنے جسم کی نمائش کرنے پر کویتی عوام بھڑک اُٹھے، فرحان ال علی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 8 جون 2020 12:38

کویت میں مقیم پاکستانی اداکار نے اپنی نامناسب حالت میں بنائی ویڈیو پوسٹ کر دی
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جون2020 ء) کویت میں مقیم ایک پاکستانی اداکار نے سوشل میڈیا پر ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی ہے جس پر کویتی عوام اور تارکین وطن شدید مشتعل ہو گئے ہیں۔ سعودی اخبار الوطن کے مطابق کویت میں کئی سالوں سے مقیم پاکستانی اداکار فرحان ال علی نے اپنے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے اپنے جسم کے مخصوص حصے کی نمائش کی ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کر یہی ظاہر ہوتا ہے کہ فرحان نشے کی حالت میں تھا، جب وہ ہوش و حواس سے بیگانہ ہو کر انتہائی شرمناک حرکت کر بیٹھا۔ یہ ویڈیو اس کے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ کویتی عوام غم و غصے سے بھڑک اُٹھے۔ فرحان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر چند ہی منٹوں میں ہزاروں بار شیئر کر دیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر فرحان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور اس کی اس حرکت کو کویت کی مذہبی اور سماجی اقدار کے منافی قرار دیا ہے۔ صارفین کی جانب سے اس شرمناک ویڈیو کو پولیس کو رپورٹ کر دیا گیا ہے۔ فرحان ال علی کویت میں خاصا مقبول ہے۔ ا اس حرکت نے اس کے تمام مداحوں کو شرمسار کر دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فرحان کی ویڈیو دیکھ کر اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس نے انتہائی بے ہودہ حرکت کی ہے۔

یہ فحش ویڈیو سوشل میڈیا سے جلد ہٹا دی جائے گی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ عدالت میں اس کا جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے قید کی سزا بھُگتنا ہو گی ، جس کے بعد اسے ملکی قوانین کے مطابق ڈی پورٹ بھی کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی اداکار فرحان کو ایسی کڑی سزا دی جائے کہ مستقبل میں کسی اور کو ایسی اخلاق سے گری ہوئی حرکت کرنے کی ہمت نہ پڑے۔

  جبکہ کویت میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستانی صارفین نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ فرحان کی اس حرکت نے نہ صرف کویت میں مقیم پاکستانیوں کو منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑا، بلکہ اپنے وطن پاکستان کی بھی رُسوائی کرا دی ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں