'ہم جنس پرستوں پر ظلم نہ کرو'

کویتی عالم محمد العوادی نے ہم جنس پرستی کی حمایت میں بیان دے دیا، ہم جنس پرستوں کو ہمدردی کی نظر سے دیکھنے کے متنازعہ بیان پر لوگ آگ بگولہ ہو گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 13 جون 2020 19:04

'ہم جنس پرستوں پر ظلم نہ کرو'
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جون 2020ء) کویت کے مشہور عالم محمد العوادی ہم جنس پرستی سے متعلق متنازعہ بیان دے کر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ محمد العوادی نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ہم جنس پرستوں کو نفرت کی نگاہ سے نہیں، بلکہ ہمدردی کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔ ان پر ظلم نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد انہیں کویتی عوام اور تارکین وطن کی جانب سے شدید تنقید سُننی پڑ رہی ہے۔

العوادی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرستی کو ایک انسانی مسئلے کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ یہ ایک اُلجھا ہوا معاملہ ہے، جس کے پیچھے کئی وجوہات اور محرکات ہیں۔ ہم جنس پرستوں میں بھی کئی رحجانات پائے جاتے ہیں، یہ اتنا سیدھا معاملہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنی 43 منٹ کی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ان کا ٹیچر ہونے کے ناتے سینکڑوں ایسے طالب علموں اور افراد سے واسطہ پڑا ہے، جو ہم جنس پرستانہ رحجانات رکھتے ہیں۔

ہم جنس پرستوں کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے، بلکہ ان سے ہمدردی سے پیش آنا چاہیے۔ یہ لوگ پیدائشی ایسے ہوتے ہیں اور لاکھ چاہنے پر بھی خود کو بدل نہیں سکتے۔ اگر ہم انہیں بدلنا چاہتے ہیں تو انہیں بُرا بھلا کہنے کی بجائے ان کی بات سُننی ہو گی اور ان کے ہم جنس پرستی میں دلچسپی کے پس پردہ محرکات کو بھی جاننا ہو گا۔ تاہم ان کی اس ویڈیو پرکویتی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ان کے بیانات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارووائی کا مطالبہ کیا ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ محمد العوادی بڑھتی ہوئی بے حیائی کو اور بڑھاو ادینا چاہتے ہیں۔ اسلام اور سماج کی رُو سے ہم جنسی پرستی کا بہت بڑاگناہ اور خرابی قرار دیا گیا ہے۔ اس غیر فطری فعل کے مرتکب افراد سے ہمدردی کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ہم جنسیت کو بڑھاوا دینے سے معاشرے تباہی و بربادی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ العوادی کو اپنی اس متنازعہ گفتگو پر معافی مانگنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں