کئی سال تک 2 خاوند رکھنے والی عیاش کویتی خاتون کا بھانڈا پھوٹ گیا

ہوشیار خاتون نے دونوں شوہروں کو کئی سال تک خبر نہ ہونے دی، دو الگ شناختی دستاویزات پر دو ، دو جگہ نوکریاں کرتی رہی اور دو بینکوں سے قرضہ بھی حاصل کر لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 25 جون 2020 16:02

کئی سال تک 2 خاوند رکھنے والی عیاش کویتی خاتون کا بھانڈا پھوٹ گیا
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جون 2020ء) عام طور پریہی دیکھا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں سے منسلک لوگ دو مختلف ناموں اور شناخت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔ تاکہ اُن کا ہمیشہ پردہ قائم رہے۔مگر ایک کویتی خاتون کی دوہری شناخت کے ایسے ایسے قصے سامنے آئے ہیں کہ سب کی عقل چکرا کر رہ گئی ہے۔ کویتی اخبار الراعی کے مطابق ایک کویتی خاتون نے کئی سالوں سے دو مردوں سے شادی رچا رکھی تھی اور دونوں خاونداس خوفناک حقیقت سے باخبر نہ ہو سکے اور جب ان پر خاتون کی عیاش فطرت ظاہر ہوئی تو وہ اس کے کامیاب ازدواجی ناٹک پر دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایک کویتی خاتون کو بیک وقت دو مردوں کے نکاح میں ہونے، دو شناختی کارڈز بنوانے، دو سرکاری محکموں میں نوکری کرنے اور دو بینکوں سے ہاؤسنگ قرضہ لینے کے الزامات ثابت ہونے پر 7 سال قید کی سزا سُنا دی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون کی اعلیٰ عدالت سے سزا معافی کی اپیل بھی مسترد ہو گئی۔ خاتون کے دونوں خاونداس بات سے بے خبر رہے کہ وہ اپنی بیوی کے اکیلے مالک نہیں بلکہ ان کی زوجہ مشترکہ ہے اور ایک ہی وقت میں دو دو ازدواجی زندگیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

یہ کویتی خاتون اپنے دونوں مختلف ناموں سے دو الگ الگ اداروں میں ملازمت کر رہی تھی۔ یہاں تک کہ اْس نے غیر قانونی طور پر دو مختلف ہاوٴسنگ قرضے بھی حاصل کر لیے تھے کویتی خاتون نے عمرہ اور عریسہ کے نام سے دوہری شناخت بنا رکھی تھی۔ کویتی خاتون بیک وقت دو، دو سوشل الاوٴنسز بھی حاصل کر رہی تھی۔یہ خاتون سرکاری محکموں کو بھی کئی سال چکر دیتی رہی۔

تاہم جب اُس کے دونوں مختلف شناختی کارڈز کو چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ دونوں میں موجود تصاویر میں دکھائی دینے والی خاتون میں بے پناہ مشابہت ہے۔تحقیقات کے بعد خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔عدالت نے خاتون کو جعلسازی اور بیک وقت دو شوہروں سے شادی رچانے اور دیگر الزامات کے تحت 7 سال قید کی سزا سْنا دی۔ میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جب خاتون کے دونوں شوہروں کو حقیقت پتا چلی تو اْن پر جیسے صدمے کی سی کیفیت طاری ہو گئی، دونوں کو خاتون کے بارے میں اس انکشاف پر یقین ہی نہ آیا، مگر جب حکام کی جانب سے دستاویزات سامنے آئیں تو بْری طرف احمق بنائے جانے کے خیال نے ان پر شدید غم و غصے کی کیفیت طاری کر دی۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں