کویت میں 60 سالہ بزرگ اپنی بھابی پر جنسی حملے کے الزام میں پکڑا گیا

ملزم نے چھوٹے بھائی کی بیوی کو کچن میں اکیلا پا کر دبوچ لیا اور اس سے شرمناک فرمائش کرتا رہا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 30 جون 2020 12:34

کویت میں 60 سالہ بزرگ اپنی بھابی پر جنسی حملے کے الزام میں پکڑا گیا
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2020ء) کویت میں مقیم ایک غیر ملکی بزرگ نے بے حیائی پر مبنی ایک ایسی شرمناک حرکت کی کہ سب لوگ دنگ رہ گئے ہیں۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق غیر ملکی بزرگ نے اپنی ہوس کے ہاتھوں مجبور ہو کر چھوٹے بھائی کی بیوی یعنی بھابی پر ہی جنسی حملہ کر دیا ۔ جو بڑی مشکل سے اپنے شیطان صفت جیٹھ سے عزت بچانے میں کامیاب ہوئی۔

کویتی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بوڑھا ملزم اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کئی سالوں سے کویت میں مقیم ہے۔ جو اپنے سے پانچ سال چھوٹے بھائی کی بیوی پر غلط نگاہ رکھتا تھا اور اس پر جنسی حملہ کرنے کی تاک میں رہتا تھا۔ دو روز قبل اس نے موقع پا کر اپنی بھابی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی اور اس دوران اسے گالیاں بھی بکتارہا اور بیہودہ گفتگو بھی کی۔

(جاری ہے)

55سالہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ و ہ وقوعہ کے روز صبح گیارہ بجے کے قریب گھر پر اکیلی تھی اور کچن میں ناشتہ بنانے میں مصروف تھی، جب اس کا جیٹھ کچن میں آیا اور اسے اچانک دبوچ لیا۔ اسے سمجھ ہی نہ آئی کہ یہ اچانک سے کیا ہوا ہے۔ ملزم اس سے شرمناک حرکات کرتا رہا اور اس سے انتہائی بے ہودہ جنسی فرمائش بھی کی۔ خاتون نے جب ملزم کی نازیبا حرکات پر مزاحمت کی تو وہ اسے گالیاں بکنے لگا اور ساتھ ساتھ دھمکیاں بھی دیں کہ اگر اس نے بات نہ مانی اور کسی کے آگے زبان کھولی تو اس کی خیر نہیں۔

تاہم خاتون کی جانب سے مسلسل مزاحمت پر بوڑھا ملزم اپنے غلیظ ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکا اور پھر گھر سے باہر چلا گیا۔ خاتون کی جانب سے اپنے خاوند کو فون کر کے ساری بات سے آگاہ کیا گیا۔ جس کے بعد دونوں نے مقامی پولیس اسٹیشن جا کر ملزم کے خلاف جنسی زیادتی کی کوشش کی ایف آئی آر درج کرا دی۔ پولیس نے 60 سالہ بزرگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے اپنی بھابی کی جانب سے لگائے الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اپنے بھابی سے کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔ بھابی نے اسے پھنسانے کی خاطر اس پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں