امیر کویت کو مزید علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ

شیخ صبا الاحمد الصباح کو پیر کے روز طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری کی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 22 جولائی 2020 22:22

امیر کویت کو مزید علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2020ء) امیر کویت کو مزید علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ، شیخ صبا الاحمد الصباح کو پیر کے روز طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ قبل خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کویت کے امیر شیخ صبا الاحمد الصباح مزید علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کویت کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہےکہ پیر کے روز امیر کویت شیخ صبا الاحمد الصباح بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں طبی معائنے کیلئے فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ بتایا گیا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے، تاہم مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ بعد ازاں یہ خبریں بھی آئیں کہ ان کی سرجری کی گئی ہے۔ اب بتایا گیا ہے کہ امیر کویت کو مزید علاج کی ضرورت ہے اسی لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں امریکا منتقل کیا جائے۔ امیر کویت کو کل بروز جمعرات کویت سے امریکا منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امیر کویت شیخ صبا الاحمد الصباح ایک سال قبل بھی طبیعت کی شدید خرابی کے باعث کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں