کویت میں کرفیو کا دورانیہ گھٹا دیا گیا،عید کے موقع پر بھی مساجد بھی کھولی جائیں گی

منگل سے مملکت میں کرفیو کا دورانیہ رات 9 بجے سے صبح3 بجے تک چھ گھنٹے کا ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 24 جولائی 2020 12:33

کویت میں کرفیو کا دورانیہ گھٹا دیا گیا،عید کے موقع پر بھی مساجد بھی کھولی جائیں گی
 کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی 2020ء) کویت میں مقیم لوگوں کے لیے اچھی خبر سُنا دی گئی ہے۔ مملکت میں کرفیو کا دورانیہ گھٹا کر صرف 6 گھنٹے کیا جا رہا ہے۔ منگل کے روز سے ہر روز رات کو 9 بجے کرفیو عائد ہوا کرے گا جو صبح سویرے 3 بجے ختم ہو جائے گا۔ اس طرح کرفیو کا دورانیہ 6 گھنٹوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ اقدام کورونا کی وجہ سے عائد پابندیوں اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے تیسرے مرحلے کے تحت اُٹھایا گیا ہے۔

کرفیو کے اوقات میں کمی کا اعلان حکومتی ترجمان طارق المیزرم کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا۔ تیسرے مرحلے میں سرکاری اور نجی شعبے کے تمام دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کی حاضری یقینی بنانا ہو گا۔ جبکہ تمام ہوٹلز، ان کے رہائشی کمرے اور دیگر سروسز بھی منگل کے روز سے بحال ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

کورونا سے جنگ میں سماجی اور معاشی سرگرمیوں کے بحال کے لیے پانچ مراحل پر مبنی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

جس کے تیسرے مرحلے کا آغاز 28 جولائی بروزمنگل سے ہو رہا ہے۔ اس مرحلے میں ٹیکسیاں، ریزارٹس اور ہوٹلز بھی کھُل جائیں گے۔عید الاضحی کے موقع پر بھی تمام مساجد کھولی دی جائیں گی جو کہ کویت میں 31 جولائی کو منائی جائے گی۔ تاہم عید سے پہلے صرف چند مساجد ہی نمازیوں کی خاطر کھولی جا رہی ہیں۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ عید الاضحی کے بعد کویتی کابینہ کی جانب سے کرفیو کے اوقات پر نظر ثانی کی جائے گی جس کے بعد کرفیو کے اوقات برقرار رکھنے یا بڑھانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

کویتی کابینہ کہ جانب سے اتوار کے روز فروانیہ ضلع میں داخلے اور اخراج کی پابندی بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فروانیہ کو کئی ہفتوں سے لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند رکھا گیا تھا جس کی وجہ یہاں پر بڑی تعداد میں کورونا کیسز کا سامنے آنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں