سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیو پھیلانے والا پاکستانی اداکار کویت کی جیل میں پہنچ گیا

کویت کی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور پاکستانی اداکار فرحان العلی کو 1 ہزار کویتی دینار کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم، 2 سال کی قید کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2020 20:48

سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیو پھیلانے والا پاکستانی اداکار کویت کی جیل میں پہنچ گیا
کویت سٹی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیو پھیلانے والا پاکستانی اداکار کویت کی جیل میں پہنچ گیا، کویت کی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور پاکستانی اداکار فرحان العلی کو 1 ہزار کویتی دینار ک جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم، 2 سال کی قید کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت میں مقیم پاکستانی اداکار غیر اخلاقی حرکتوں کے الزام میں جیل کی سزا کا حقدار قرار پایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرحان العلی نامی پاکستانی اداکار کویت کی ڈرامہ اور اسٹیج انڈسٹری کا ایک مشہور اداکار ہے۔ رواں سال جون میں اداکار کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں اداکار نے خود کو برہنہ کر رکھا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرحان العلی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا اکاونٹ ہیک کر کے غیر اخلاقی ویڈیو پھیلائی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم اداکار کا موقف مسترد کر کے اس کیخلاف کویت کی کرمنل عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور اب 4 ماہ کے ٹرائل کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیو پھیلانے کے جرم میں اداکار کو 2 سال کیلئے جیل میں قید رکھا جائے۔ اداکار کو 1 ہزار کویتی دینار کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ جبکہ 2 سال قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد فرحان العلی کو کویت میں مزید قیام کی اجازت نہیں ہوگی، اداکار کو جیل سے نکلتے ہی ملک بدر کر دیا جائے گا۔ یہاں واضح رہے کویت میں غیر اخلاقی حرکات کو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔ کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی حرکت میں ملوث شخص کیخلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لا کر اسے سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں