- Home
- International
- News
- بحرین اور کویت میں مقیم افراد کو بھی خوشخبری، کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی
بحرین اور کویت میں مقیم افراد کو بھی خوشخبری، کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی
بحرین میں چین کی تیار کردہ سینو فارم ویکسین لگائی جائے گی جبکہ کویت میں امریکی فائزر اور جرمن بائیو این ٹیک کی مشترکہ طور پر بنائی گئی ویکسین استعمال ہو گی
محمد عرفان پیر 14 دسمبر 2020 11:23
(جاری ہے)
بحرین میں 77سو سے زیادہ افراد نے سائنوفارم کی ویکسین کی آزمائشی جانچ میں حصہ لینے کے لیے اپنا اندراج کرایا تھا۔
بحرینی حکومت نے قبل ازیں عوام کو ویکسین مفت مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس نے اس ضمن میں اپنے پروگرام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب کویت کی وزارتِ صحت نے امریکا کی دواساز کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار شدہ کووِڈ-19 کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق ”ادویہ کی رجسٹریشن اور نگرانی کے شعبہ اور محکمہ صحتِ عامہ برائے ویکسین رجسٹریشن اور تجزیہ کی ایک مشترکہ کمیٹی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔“کویت کی وزارتِ صحت کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے نگرانی خوراک اور ادویہ ڈاکٹرعبداللہ البدر نے بتایا ہے کہ ”کمیٹی نے ویکسین کے تحفظ اور معیار کی تصریحات کے مکمل جائزے کے بعد ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔“کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی پُروقار تقریب کا اہتمام
سمگلنگ ناکام، زندہ جانوروں میں چھپائی منشیات پکڑی گئی
کویت کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی
کویت میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر تارکین کو ملک بدری کا سامنا
کویت نے 14 شعبوں کیلئے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کردی
دبئی مہنگا اور کویت سٹی سستا خلیجی شہر قرار
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری