کویت سے دُکھ بھری خبر، کویتی شہزادے کا انتقال ہو گیا

کویت کے شاہی خاندان کے رُکن شیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح آج صبح انتقال کر گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 21 دسمبر 2020 13:26

کویت سے دُکھ بھری خبر، کویتی شہزادے کا انتقال ہو گیا
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 دسمبر2020ء) خلیجی ریاست کویت میں اس وقت سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اورکویتی عوام دُکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی کویت کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کاانتقال کر جانا ہے۔کویت کے شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں۔

شیخ ناصر کی وفات پر دُنیا بھر کے رہنماؤں اور فرمانرواؤں نے کویتی امیر شیخ نواف الاحماد الجابر الصباح سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے بھی تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ اس کے علاوہ دُبئی کے فرمانروا اور امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے بھی تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شارجہ کے فرمانروا اور سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی ، عجمان کے فرمانروااور سپریم کونسل کے ممبر شیخ حمید بن راشد النعیمی، فجیرہ کے حکمران و سپریم کونسل ممبر شیخ حمد بن محمد الشرقی، اُم القوین کے حاکم اور سپریم کونسل کے ممبر شیخ سعود بن راشد المعلیٰ اور راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن سقر القاسمی نے بھی تعزیتی پیغام روانہ کیے ہیں جس میں مرحوم کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اماراتی شہزادے شیخ عبداللہ بن حماد کا انتقال ہو گیاتھا۔جن کا تعلق فجیرہ کے شاہی خاندان سے تھا۔ کچھ عرصہ قبل اُم القوین ریاست کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ علی بن حمید بن احمد المعلیٰ ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔ شاہی ایوان کے مطابق آج صبح شیخ علی بن حمید کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

مرحوم شیخ علی اماراتی سپریم کونسل کے ممبر بھی تھے۔ ا ن کا شمار شاہی خاندان کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا۔ اماراتی عوام نے بھی اس دْکھ بھری خبر پر سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیاتھا۔اماراتی عوام اور تارکین وطن نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات سے اللہ تعالیٰ سے دْعا کی ہے کہ پروردگار سوگوار خاندان کو اس صدمے کے دوران صبر جمیل عطا فرمائے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں