کویت نے 3 ماہ میں آٹھ لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا اعلان کرد یا

کویتی حکومت کے مطابق ستمبر تک کویت میں تمام افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 9 فروری 2021 18:08

کویت نے 3 ماہ میں آٹھ لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا اعلان کرد یا
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 فروری2021ء) کویتی حکومت نے تین ماہ کے دوران آٹھ لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ ستمبر 2021ء تک تمام افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کویتی وزیر صحت باسل الصباح نے کہا ہے کہ تین ماہ کے دوران 8 لاکھ سے زیادہ کویتی شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پوری اُمید ہے کہ یہ ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔ کویتی میڈیا کے مطابق باسل الصباح نے بتایا کہ کویت میں سینکڑوں ویکسین سنٹرز کی جانب سے روزانہ ہزاروں افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ موجودہ رفتار کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہانہ تین لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ اس حساب سے تین ماہ میں ویکسین لگوانے والوں کی گنتی 8 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ٰکویتی وزیر صحت کے مطابق اگر ویکسین کی سپلائی میں کوئی رکاوٹ نہ بنی تو ستمبر تک مملکت میں مقیم تمام افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ یہ ویکسین صرف ضرورت مند افراد کو لگائی جائے گی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کویت میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز کب سے ہونے جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے چند دنوں میں ویکسین مہم شروع ہونے کا بھرپور امکان ہے۔

دوسری جانب پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مملکت میں کورونا کے 962 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 998 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 445 افراد صحت یاب ہو گئے جس کے بعد مجموعی صحت یابیاں 1 لاکھ 61 ہزار ہو چکی ہے۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دو مریض دم توڑ جانے کے بعد مرنے والوں کی کل گنتی 966 تک جا پہنچی ہے۔ اس وقت مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی گنتی 8 ہزار 494 ہے جبکہ 83 انتہائی کی حالت تشویش ناک ہے۔مملکت میں اب تک سولہ لاکھ افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں