کویت سوگ میں ڈوب گیا، شہزادہ فیصل محمد عبدالعزیز المالک الصباح انتقال کر گئے

سعودی قیادت کی جانب سے بھی امیر کویت کو تعزیتی پیغام روانہ کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 6 جولائی 2021 15:41

کویت سوگ میں ڈوب گیا، شہزادہ فیصل محمد عبدالعزیز المالک الصباح انتقال کر گئے
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 جولائی 2021ء) خلیجی ریاست کویت میں اس وقت سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اورکویتی عوام دْکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی کویت کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کاانتقال کر جانا ہے۔کویت کے شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شیخ فیصل محمد بن عبدالعزیز المالک الصباح گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں۔

شیخ فیصل کی وفات پر دنیا بھر کے رہنماوٴں اور فرمانرواوٴں نے کویتی امیر شیخ نواف الاحماد الجابر الصباح سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سعودی قیادت کی جانب سے بھی شیخ فیصل محمد عبدالعزیز المالک الصباح کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے جس میں شاہ سلمان نے شیخ فیصل کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متوفی کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے نام تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے جس میں سوگواران کے لیے صبر اور استقامت کی دعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کویتی شہزادے شیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح بھی انتقال کر گئے تھے۔

شیخ ناصر کی وفات پر دْنیا بھر کے رہنماوٴں اور فرمانرواوٴں نے کویتی امیر شیخ نواف الاحماد الجابر الصباح سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے بھی تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ اس کے علاوہ دْبئی کے فرمانروا اور امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور دْبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے بھی تعزیتی پیغام بھیجا تھا۔

اس کے علاوہ شارجہ کے فرمانروا اور سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی ، عجمان کے فرمانروااور سپریم کونسل کے ممبر شیخ حمید بن راشد النعیمی، فجیرہ کے حکمران و سپریم کونسل ممبر شیخ حمد بن محمد الشرقی، اْم القوین کے حاکم اور سپریم کونسل کے ممبر شیخ سعود بن راشد المعلیٰ اور راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن سقر القاسمی نے بھی تعزیتی پیغام روانہ کیے ہیں جس میں مرحوم کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں