کویت ؛ غیر ملکیوں کیلئے بری خبر‘ ورک پرمٹ جاری نہ کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا

حکومت ان تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ کے اجراء پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو بھاری تنخواہیں وصول کررہے ہیں ، کویتائزیشن کی پالیسی کے تحت کویتی شہری ان کی جگہ لیں گے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 9 ستمبر 2021 13:07

کویت ؛ غیر ملکیوں کیلئے بری خبر‘ ورک پرمٹ جاری نہ کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 ستمبر 2021ء ) کویت میں نوکری کے حصول کیلئے کوشاں غیر ملکیوں کیلئے بری خبر ہے کہ تارکین وطن کو ورک پرمٹ جاری نہ کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا ، حکومت ان تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ کے اجراء پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو بھاری تنخواہیں وصول کررہے ہیں ، کویتائزیشن کی پالیسی کے تحت کویتی شہری ان کی جگہ لیں گے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویت کی وزراء کونسل کئی منصوبوں کا جائزہ لے رہی ہے جس میں کویتائزیشن کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کویتی شہریوں کو نوکری دینے اور سرکاری شعبے میں کام کرنے والے اپنے ہم منصبوں کے برابر مالی فوائد دینا شامل ہے ، اس منصوبے کے تحت حکومت ان تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ کے اجراء پر پابندی عائد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جو بھاری تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں میڈیا رپورٹ میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت برائے قومی لیبر امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگلے 2 سالوں میں نجی شعبے میں شہریوں کے لیے 12 ہزار ملازمتیں پیدا کی جائیں گی اور نجی شعبے میں کویتی ملازمین کی مدد کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر کویتی شہری ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے خلیجی ممالک کی جانب سے غیرملکی کارکنان کی جگہ اپنے شہریوں کو نوکری دینے کو ترجیح دی جارہی ہے ، جس کی وجہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے غیرملکیوں کی ایک بڑی تعداد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے جب کہ اس میں ایک اہم کردار کورونا وباء نے بھی ادا کیا اور دنیا بھر میں کرونا پھیلنے کے بعد کویت سمیت تمام خلیجی ممالک میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں خلیجی ممالک کے شہریوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں