ہزاروں پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں نے کویت کی لیبر مارکیٹ چھوڑ دی

لیبر مارکیٹ چھوڑنے والوں میں بھارتیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جب کہ پاکستان کے 1 ہزار 267 محنت کش بھی کویت سے چلے گئے

Sajid Ali ساجد علی منگل 28 ستمبر 2021 14:56

ہزاروں پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں نے کویت کی لیبر مارکیٹ چھوڑ دی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر 2021ء ) عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران ہزاروں پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں نے کویت کی لیبر مارکیٹ چھوڑ دی۔ کویتی میڈیا کے مطابق لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (LMIS) نے ایک رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ وباء کے دوران کئی قومیتوں کے کارکنان نے لیبر مارکیٹ چھوڑ دی ، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں لیبر مارکیٹ چھوڑنے والوں میں بھارتیوں کی تعداد 21 ہزار 341 کارکنان کے ساتھ سب سے زیادہ ہے اور اس وقت مزدوروں کی تعداد کم ہو کر 67 ہزار 809 رہ گئی ہے جن میں 17 ہزار 398 گھریلو ملازمین بھی شامل ہیں ، اس کے بعد مصری شہری ہیں جن کی تعداد 11ہزار 135 ہے اور وہ کویت کی لیبر مارکیٹ چھوڑنے والوں میں دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بنگلہ دیش 6 ہزار 136 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق لیبر مارکیٹ میں مارچ کے آخر تک مزدوروں کی کل تعداد 15 لاکھ 36 ہزار 033 غیر ملکیوں تک پہنچ گئی جنہیں 4 لاکھ 11ہزار 464 شہریوں کے مقابلے میں نجی اور سرکاری شعبوں میں تقسیم کیا گیا جب کہ گھریلو لیبر سیکٹر میں مارچ تک تارکین وطن کی کل تعداد 6 لاکھ 51 ہزار 265 تھی جو کہ گزشتہ سال کے آخر میں ریکارڈ کیے گئے لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار سے 17 ہزار 398 کم ہے۔

پرائیویٹ سیکٹر سے نکلنے والے غیرملکیوں کی قومیت کے لحاظ سے تعداد کچھ یوں ہے ، بھارتی 21 ہزار 341 ، مصری 11ہزار 135 ، بنگلہ دیشی 6 ہزار 136 پاکستانی 1 ہزار 250 ، فلپائنی 1 ہزار 953 ، شامی 253 ، نیپالی 4 ہزار 185 ، اردن 236 ، ایرانی 210 جب کہ دیگر قومیتوں کے 4 ہزار 268 کارکن شامل ہیں ، اس کے علاوہ ملک چھوڑنے والے گھریلو ملازمین کی تعداد میں بھارتی 10 ہزار 169 کے ساتھ سر فہرست ہیں ، اس کے بعد فلپائنی ہیں جن تعداد 2 ہزار 543 ہے ، جب کہ بنگلہ دیشی 773 ، ایتھوپین 177 ، نیپالی 664 ، انڈونیشین 22 ، بینن 253 ، آئیوری کوسٹ 249 ، پاکستانی 17 اور دیگر قومیتوں کے 431 کارکن ملک چھوڑ گئے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں