کویت ؛ 60 سالہ تارکین وطن کو ایک اور خوشخبری سنادی گئی

خلیجی ملک میں 60 سالہ تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے کوئی نئی فیس لاگو نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 13 اکتوبر 2021 16:30

کویت ؛ 60 سالہ تارکین وطن کو ایک اور خوشخبری سنادی گئی
کویت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 اکتوبر 2021ء ) خلیجی ملک کویت میں 60 سالہ تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے کوئی نئی فیس لاگو نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 60 سالہ یا اس زائد عمر کے غیرملکیوں کے کام کے اجازت ناموں کی تجدید کے لیے موجودہ فیس ہی لاگو ہوگی کیوں کہ اس زمرے میں آنے والے غیرملکیوں کے ورک پرمٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ یا انہیں صحت کی انشورنس کے علاوہ 2 ہزار دینار ادا کرنے کا فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزراء کونسل نے اپنے فتویٰ اور قانون سازی کے محکمے کی رائے کو منظور کرتے ہوئے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (پی اے ایم) کی طرف سے جاری کردہ ہائی سکول یا اس سے کم تعلیم رکھنے والے 60 سالہ یا اس سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا ہے کیوں کہ اس زمرے کے کام کے اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی لگانے یا انہیں 2 ہزار دینار فیس کی تجدید کی اجازت دینے کا فیصلہ بغیر دائرہ اختیار کے جاری کیا گیا لہٰذا اس کی بنیاد پر اس فیصلے کو منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کویت کے فتویٰ اور قانون سازی کے ایک سینئر ذرائع نے مقامی روزنامہ کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 60 سال یا اس زائد عمر رسیدہ غیر ملکی تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کردیا گیا ہے جب کہ 60 سال یا اس سے زائد ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیم والے غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی فیصلہ نہیں کیا گیا ، ڈائریکٹوریٹ برائے افرادی قوت ورک پرمٹ دینے کے قواعد اور طریقہ کار جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے ، اس لیے ڈائریکٹوریٹ برائے افرادی قوت اتھارٹی کی طرف سے اگست 2020ء میں جاری کیا گیا فیصلہ قانونی طور پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا کیونکہ قابلیت میں کمی کی بنیاد پر یہ فیصلہ جاری کرنا کوئی مجاز نہیں رکھتا جب کہ اتھارٹی کا ڈائریکٹر ورک پرمٹ دینے کے لیے قوانین اور طریقہ کار جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورک پرمٹ نہ لگانے کے اس فیصلے کے اجراء کے تقریبا 14 ماہ بعد وزراء کونسل کے فتویٰ اور قانون سازی کے محکمے نے ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیمی قابلیت کے حامل 60 سال یا اس سے زائد عمر رسیدہ غیر ملکی تارکین وطن کے ورک پرمٹ کے اجراء پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کردیا ، کچھ روز قبل کویت چیمبر آف کامرس کے چیرمین محمد جاسم الصقر نے بھی ولی عہد کویت شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے اسی سلسلے میں ایک خصوصی ملاقات بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں