کویت ؛ ایئرپورٹ مکمل بحال کرنے کا اعلان ‘ ٹکٹوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی

کویت سے مسافر جلد ہی کچھ ممالک پر ٹکٹ کی قیمتوں کو دیکھ سکیں گے جو دوطرفہ سفر کے لیے 100 کویتی دینار سے بھی کم ہیں، گھریلو ملازمین کی بھرتی یا ان کی سالانہ چھٹیوں پر کویت سے جانے اور واپس آنے کے اخراجات میں کمی آئے گی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 21 اکتوبر 2021 10:54

کویت ؛ ایئرپورٹ مکمل بحال کرنے کا اعلان ‘ ٹکٹوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 اکتوبر 2021ء ) کویت ؛ ایئرپورٹ مکمل بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ، 24 اکتوبر سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن اپنی پوری صلاحیت کے مطابق اپنی معمول کی سطح پر کام کرے گا ، پروازوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کافی نشستیں دستیاب ہوں گی جس کے باعث ٹکٹوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ہوگی اور کویت سے مسافر جلد ہی کچھ ممالک پر ٹکٹ کی قیمتوں کو دیکھ سکیں گے جو دوطرفہ سفر کے لیے 100 کویتی دینار سے بھی کم ہیں۔

کویتی میڈیا کے مطابق ٹریول اینڈ ٹورزم فیڈریشن نے کہا ہے کہ کویت ہوائی اڈے کو مکمل بحال کرنے کی وجہ سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ہو گی کیوں کہ کویت ہوائی اڈے کو پوری صلاحیت سے چلانے کے بارے میں کابینہ کے وزراء کے فیصلے نے ہوا بازی ، سیاحت اور سفری شعبوں میں مثبت ماحول پیدا کیا ہے ، اس فیصلے سے ٹکٹوں کی قیمت کم ہوگی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں فیڈریشن آف ٹورازم اینڈ ٹریول آفسز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد المطیری نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں کے کھلنے سے ایئر لائنز اور مسافروں کے آپریشن میں اضافہ ہوگا جوقومی معیشت میں حصہ ڈالیں گے ، اس فیصلے سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی کیوں کہ پروازوں کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے کے لیے کافی نشستیں دستیاب ہوں گی جس کی وجہ سے کویت سے مسافر جلد ہی کچھ ممالک پر ٹکٹ کی قیمتوں کو دیکھ سکیں گے جو دوطرفہ سفر کے لیے 100 کویتی دینار سے بھی کم ہیں۔

ٹریول اینڈ ٹورزم فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز حسین السلیطین نے کہا کہ ہوائی اڈے پر آپریشنز پر پابندیاں ہٹانے سے مسافروں کو فائدہ ہوگا ، اس سے گھریلو ملازمین کی بھرتی یا ان کی سالانہ چھٹیوں پر کویت سے جانے اور واپس آنے کے اخراجات میں کمی آئے گی جب کہ براہ راست پروازوں کے ساتھ عام آپریشن ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد تک کمی ہو گی۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں