کویت جانے کیلئے فیملی انٹری‘ تجارتی اور سیاحتی ویزوں سے متعلق اچھی خبر آگئی

فیملی انٹری‘ تجارتی اور سیاحتی ویزوں کی اجازت دینے سے متعلق کئی سفارشات پیش کی گئی ہیں جس کی منظوری کے بعد ویزوں کے اجراء سے متعلق کام شروع کردیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 22 اکتوبر 2021 10:35

کویت جانے کیلئے فیملی انٹری‘ تجارتی اور سیاحتی ویزوں سے متعلق اچھی خبر آگئی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 22 اکتوبر 2021ء ) کویت جانے کیلئے فیملی انٹری‘ تجارتی اور سیاحتی ویزوں سے متعلق اچھی خبر آگئی ، خلیجی ملک کے فیملی انٹری‘ تجارتی اور سیاحتی ویزوں کی اجازت دینے سے متعلق کئی سفارشات پیش کردی گئیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے رہائشی امور نے اس حوالے سے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ فیملی انٹری ویزوں کے اجراء کی اجازت دینے اور تجارتی اور سیاحتی ویزوں کی اجازت دینے سے متعلق کئی سفارشات پیش کی گئی ہیں جن کے تحت وزارت دفاع ، نیشنل گارڈ، وزارت صحت اور کویت نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کے ملازمین اگر فیملی ویزہ کی شرائط پر پورا اتریں تو انہیں ویزہ جاری کیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنی بیوی اور بچوں کو ملک میں فیملی انٹری ویزا کے ساتھ لاسکیں گے ۔

(جاری ہے)

  ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے رہائشی امور سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کیٹگری میں خواتین نرسوں اور ڈاکٹروں کو 16 برس سے کم عمر بچوں اور اپنے شوہر کو لانے کی اجازت ہوگی جب کہ دیگر خواتین اسٹاف صرف وزٹ ویزے پر اپنے اہل خانہ کو لاسکتی ہیں ، تاہم اس کے بعد طبی عملے کو وزٹ ویزے سے فیملی ویزے میں شامل ہونے کے لیے شرائط و ضوابط کے مطابق منتقل کرنے کی اجازت دیے جانے کی سفارش کی گئی ہے بشرطیکہ تمام معاملات درخواست دہندگان کے اپنے رہائشی پتے کے مطابق ہوں ۔

بتایا گیا ہے کہ فوڈ سیکیورٹی اتھارتی کی جانب سے بھی 7 سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مویشیوں اور پولٹری ، فیکٹریاں اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں ، اسی طرح مچھلی کی فروخت ، بیکریوں کے سپلائرز، ماہی گیر، فوڈ شاپنگ سینٹرز اور کاشتکاری، مشروبات کی کمپنیاں اور ریستورانٹ وغیرہ سے منسلک افراد کو بھی کویت آنے کے لیے انٹری ویزے جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments