کویت سے ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکیوں کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

کویت کی وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکیوں کے بینک اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت کردی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 17 نومبر 2021 12:11

کویت سے ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکیوں کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 نومبر 2021ء ) خلیجی ملک کویت سے ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکیوں کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ، کویت وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکیوں کے بینک اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت کردی ۔ مقامی روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے بینک حکام سے ملک بدر ہونے والے غیرملکیوں کے اکاؤنٹس بند کرنے کا کہا ہے جس کے لیے وزارت نے بینک حکام کے ساتھ رابطہ کیا ہے جس کا مقصد ایسے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا ہے جنہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

وزارتی داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے کھلے ہوئے بینک اکاؤنٹس کے خطرات سے بچنے کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن برائے رہائشی امور اور بینکوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے تاکہ اس کا مناسب حل نکالا جائے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کوئی ایسا طریقہ کار تلاش کیا جائے کہ ان اکاؤنٹس کو غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال نہ کیا جائے کیوں کہ واضح طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے ان اکاؤنٹس کا ایسے طریقوں سے قانونی استحصال کیا جاسکتا ہے جن سے ان اکاؤنٹس کی قانونی خلاف ورزی ہوتی ہے ، اس قسم کے اکاؤنٹ کے مالکان کو اپنے ذمہ واجبات کو طے کرنے کے لیے ایک مناسب مدت کی ضرورت ہوتی ہے خاص طور پر اگر صارف کے پاس اپنے بینک اکاؤنٹ سے کوئی ڈپازٹ منسلک ہے تو پہلے ڈپازٹ کو روکنا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

کویتی میڈیا رپورٹ میں بینکنگ ذرائع نے کہا کہ اس طریقہ کار کو فوری طور پر تمام جلاوطن افراد کے بینک اکاؤنٹس پر لاگو کرنا آسان نہیں ہے کیوں کہ یہ باقاعدہ بینک اکاؤنٹ کے حامل افراد کے لیے قابل قبول ہو سکتا ہے جن میں رقم جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ان کے پاس کوئی بچت نہیں ہے لیکن ڈی پورٹ ہونے والوں کے اکاؤنٹس کو فوری طور پر بند کرنا اس لئے مشکل ہے کہ اگر ان کی طرف ابھی بھی قرض کی قسطیں باقی رہتی ہیں یا وہ کاروباری ریٹرن کے حقدار ہیں جن کے لیے کویت میں ان کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے یا انہیں ملازمت کے مخصوص فوائد حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں