کویتی حکومت کا غیرملکیوں کو 15 سالہ اقامہ دینے کا فیصلہ
غیرملکی سرمایہ کاروں ، کمپنیوں اور تجارتی منصوبوں پر کام کرنے والوں کو 15 سالہ اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے
ساجد علی منگل 23 نومبر 2021 16:40
(جاری ہے)
دوسری طرف کویت نے پاکستان سمیت 9 ممالک کے شہریوں کے اقاموں کی تجدید روک دی ، کویت کی اسٹیٹ سکیورٹی پولیس نے مختلف قومیتوں کے 100 تارکین وطن کے ناموں کی ایک فہرست بنائی ہے ، جن کے اقامہ کی مدت ختم ہونے پر انہیں کویت سے واپس اپنے آبائی ملک جانا ہوگا کیوں کہ ان شہریوں کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی بناء پر ان لوگوں کے پاس رہائشی اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملک چھوڑنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔
رپورٹ میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کی رہائش کی تجدید سے روکا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر لبنان کے شہری ہیں جب کہ دیگر قومیتوں میں ایران ، یمن ، شام ، عراق ، پاکستان ، افغانستان ، بنگلہ دیش اور مصر کے شہری شامل ہیں ، اس فہرست میں جن افراد کے نام ڈالے گئے ہیں ان میں زیادہ تر ایسے لوگ ہیں لوگ جو منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے اور حساس معاملات میں ملوث پائے گئے ہیں یا اس فہرست میں شامل ہیں جو عوامی مفاد میں ملک میں رہنا پسند نہیں کرتے جب کہ بعض لبنانیوں پر سکیورٹی حکام کو شک ہے کہ وہ حزب اللہ کے پہلے یا دوسرے درجے کے رشتہ دار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رہائش کی تجدید سے روکے گئے افراد میں شامل ایک شخص کو یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب اس نے 6 گورنریٹس میں رہائشی امور کے محکموں کا دورہ کیا لیکن انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ۔کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی پُروقار تقریب کا اہتمام
سمگلنگ ناکام، زندہ جانوروں میں چھپائی منشیات پکڑی گئی
کویت کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی
کویت میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر تارکین کو ملک بدری کا سامنا
کویت نے 14 شعبوں کیلئے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کردی
دبئی مہنگا اور کویت سٹی سستا خلیجی شہر قرار
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری
-
رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا، تا حد نگاہ نمازی ہی نمازی نظر آئے
-
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری