کویت میں ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بڑی مشکل حل ہوگئی

اب روایتی ڈرائیونگ لائسنس پاس رکھنا ضروری نہیں ‘ کویتی وزارت داخلہ نے My Identity ایپلی کیشن میں الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کو درست قرار دے دیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 2 دسمبر 2021 10:42

کویت میں ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بڑی مشکل حل ہوگئی
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 دسمبر 2021ء ) کویت میں ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بڑی مشکل حل ہوگئی ، اب روایتی ڈرائیونگ لائسنس پاس رکھنا ضروری نہیں ہے کیوں کہ کویتی وزارت داخلہ نے My Identity ایپلی کیشن میں الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کو درست قرار دے دیا ۔ کویت اُردو کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کے پبلک ریلیشنز اینڈ سکیورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ’ای گورنمنٹ‘ کے مستقبل کے وژن کو حاصل کرنے کے فریم ورک اور My Identity ایپلی کیشن کو اپنانے کے کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد میں الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس درست ہے ، اس کو جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کے طور پر مانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے پہلے کویتی وزارت داخلہ نے اصل ڈرائیونگ لائسنس پاس نہ رکھنے اور ‘My Identity ایپلی کیشن کے ذریعے محض ‘ڈیجیٹل’ ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنے کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا ، اس ضمن میں حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس ساتھ نہ رکھنے والئے ڈرائیوروں کو وارننگ بھی جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ اصل ڈرائیونگ لائسنس ساتھ نہ رکھنا اور ’My Identity ھویتی‘ ایپلی کیشن میں محض ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے اور جو لوگ ڈرائیونگ کے دوران اپنا لائسنس ساتھ نہیں رکھتے ان کے خلاف ٹریفک کی خلاف ورزی کی جائے گی ‘ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کے لئے لائسنس جاری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، اس لیے ڈرائیونگ کرتے وقت اصل لائسنس کا ساتھ ہونا انتہائی ضروری ہے جب کہ ’ھویتی‘ ایپلی کیشن ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس دکھانے اور روایتی ڈرائیونگ لائسنس پاس نہ رکھنے کے جرم میں متعدد ڈرائیوروں کو ٹریفک کی متعدد خلاف ورزیاں جاری کی گئی تھیں۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں