کویت ؛ بھارتی شہری نشہ آور ادویات کے ساتھ ایئرپورٹ سے گرفتار

مسافر کے چہرے پر گبراہٹ کی وجہ سے کسٹم افسران کو شک ہوا ، جس پر بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی کے دوران مختلف جگہوں پر چھپائی گئی 120 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 23 دسمبر 2021 10:43

کویت ؛ بھارتی شہری نشہ آور ادویات کے ساتھ ایئرپورٹ سے گرفتار
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 دسمبر 2021ء ) خلیجی ملک کویت میں بھارتی شہری کو نشہ آور ادویات کے ساتھ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ، بھارتی شہری کے چہرے پر گبراہٹ کی وجہ سے کسٹم افسران کو شک ہوا ، جس پر بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی کے دوران مختلف جگہوں پر چھپائی گئی 120 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ مقامی روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق کویت کے کسٹمز افسران نے ایئرپورٹ پہنچنے والے بھارتی شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کے چہرے پر گبراہٹ کے آثار دیکھے گئے جن کی وجہ سے کسٹم افسران کوبھارتی مسافر پر شک ہوا تو انہوں نے اس کے سامان کی تلاشی لی ، بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی کے دوران مختلف جگہوں پر چھپائی گئی 120 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

دوسری طرف کویت کے علاقے سالمیہ میں ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی اور اس کی گرل فرینڈ اپنی کار کے اندر فحش حرکات کرتے ہوئے پکڑے گئے ، جہاں ایشیائی باشندہ اور اس کی گرل فرینڈ سامنے والی سیٹ پر بیٹھ کر اس سیٹ کو پیچھے کی طرف جھکا کر ایک دوسرے کے ساتھ بوس و کنار میں مصروف تھے ، جن کو وہاں سے گزرنے والے ایک کویتی شہری نے دیکھ لیا اور اپنے موبائل سے ویڈیو کلپ بناکر سکیورٹی فورسز کو فراہم کردیا ، سکیورٹی فورسز نے تمام تر قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد ایشیائی باشندے اور اس کی گرل فرینڈ کو ملک بدر کرنے کے لیے قانونی کاروائی کرلی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کویت کی وزارت داخلہ کے ریزیڈنسی ڈپارٹمنٹ نے فروانیہ گورنریٹ میں ریزیڈنسی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 21 افراد کو گرفتار کرلیا ، یہ گرفتاریاں وزارت کی جانب سے مفرور اور معمولی ورکرز کے خلاف ایک سرپرائز مہم کے نتیجے میں عمل مین لائی گئیں ، حکام نے گرفتار افراد کو متعلقہ محکمے کے پاس ان کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کرنے کے لیے بھیج دیا ۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں