کویت ؛ حکومتی سبسڈی کی اشیاء فروخت کرنے والا بھارتی شہری پکڑا گیا

بھارتی شہری حولی کے علاقہ میں بوتھ کھول کر وہاں کھانے کی اشیاء فروخت کر رہا تھا ‘ جس کی ایک کویتی شہری نے متعلقہ حکام کو شکایت کردی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 24 دسمبر 2021 11:03

کویت ؛ حکومتی سبسڈی کی اشیاء فروخت کرنے والا بھارتی شہری پکڑا گیا
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 دسمبر 2021ء ) کویت میں حکومتی سبسڈی کی اشیاء فروخت کرنے والا بھارتی شہری پکڑا گیا ، بھارتی شہری حولی کے علاقہ میں بوتھ کھول کر وہاں کھانے کی اشیاء فروخت کر رہا تھا ‘ جس کی ایک کویتی شہری نے متعلقہ حکام کو شکایت کردی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کو کویت کے ایک شہرینے شکایت کی کہ ایک غیر ملکی حولی کے علاقہ میں ایک بوتھ کھول کر وہاں کھانے کی اشیاء فروخت کر رہا ہے ، اس شکایت پر کویتی وزارت داخلہ کی ٹیم نے فوری طور پر ایکشن لیا اور بوتھ کے مقام پر پہنچ کر دودھ ، چاول ، چینی ، تیل اور دیگر اشیاء خورد و نوش کو قبضے میں لے لیا۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص بھارتی شہری ہے جو کہ لیبر قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا ، جس کی بناء پر اسے حراست میں لے لیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بتاتے چلیں کہ کویت کی حکومت اپنے شہریوں کو سبسڈی کی مدت میں ہر ماہ راشن مہیا کرتی ہے ، اس راشن کو فروخت کرنا قانونی طور پر جرم ہے جب کہ کویت میں مقیم غیر ملکیوں کی اکثریت جن میں بنگلہ دیشی اور بھارتی شہری سرفہرست ہیں ، وہ اس راشن کو فروخت کردیتے ہیں ، جس کی وجہ سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں کویت کے کسٹمز افسران نے ایئرپورٹ پہنچنے والے بھارتی شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کے چہرے پر گبراہٹ کے آثار دیکھے گئے جن کی وجہ سے کسٹم افسران کوبھارتی مسافر پر شک ہوا تو انہوں نے اس کے سامان کی تلاشی لی ، بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی کے دوران مختلف جگہوں پر چھپائی گئی 120 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ دوسری طرف کویت کے علاقے سالمیہ میں ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی اور اس کی گرل فرینڈ اپنی کار کے اندر فحش حرکات کرتے ہوئے پکڑے گئے ، جہاں ایشیائی باشندہ اور اس کی گرل فرینڈ سامنے والی سیٹ پر بیٹھ کر اس سیٹ کو پیچھے کی طرف جھکا کر ایک دوسرے کے ساتھ بوس و کنار میں مصروف تھے ، جن کو وہاں سے گزرنے والے ایک کویتی شہری نے دیکھ لیا اور اپنے موبائل سے ویڈیو کلپ بناکر سکیورٹی فورسز کو فراہم کردیا ، سکیورٹی فورسز نے تمام تر قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد ایشیائی باشندے اور اس کی گرل فرینڈ کو ملک بدر کرنے کے لیے قانونی کاروائی کرلی۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں