کویت میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کیلئے بینکوں سے قرض لینا انتہائی مشکل ہوگیا

خلیجی ملک میں غیر ملکیوں کو قرض دینے کے لئے کم از کم 700 دینار تنخواہ کی شرط عائد کر دی گئی‘ کسٹمر کی ملازمت اور کریڈٹ ہسٹری میں بھی سختی کردی گئی

Sajid Ali ساجد علی منگل 11 جنوری 2022 12:45

کویت میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کیلئے بینکوں سے قرض لینا انتہائی مشکل ہوگیا
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 جنوری 2022ء ) کویت میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کیلئے بینکوں سے قرض لینا انتہائی مشکل ہوگیا ، خلیجی ملک میں غیر ملکیوں کو قرض دینے کے لئے کم از کم 700 دینار تنخواہ کی شرط عائد کر دی گئی ، کسٹمر کی ملازمت اور کریڈٹ ہسٹری میں بھی سختی کردی گئی ۔ کویت اردو کے مطابق کویت کے بہت سے بینکوں نے ملک مین رہائش پذیر غیرملکیوں کو قرض دینے میں مزید سخت پالیسی اپنالی ہے ، ان کی تنخواہوں کی حد بڑھا کر 700 دینار کر دی گئی ہے جس کے تحت اب غیرملکیوں کو دیگر روایتی شرائط کے ساتھ کم از کم 700 دینار ماہانہ تنخواہ کی شرط کو بھی پورا کرنا ہوگا ۔

مرکزی انتظامیہ کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں تقریباً 13 اعشاریہ 48 فیصد ایسے غیرملکی مقیم ہیں جن کی تنخواہ 480 دینار ہے اور کویت میں لیبر فورس کے اندر رہائشیوں کی تعداد 2 اعشاریہ 39 ملین تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 96 فیصد پرائیویٹ سیکٹر اور دیگر 04 فیصد گورنمنٹ اداروں میں کام کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ ایسے بینک بھی جو تارکین وطن کو قرض دینے کے لیے اپنے خیرمقدم کی وجہ سے مشہور ہیں وہ بھی مزید سخت اقدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کویت نے 6 ماہ تک واپس نہ آنے والوں کے اقامے منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، کویت کی حکومت نے چھٹی پر جا کر 6 ماہ تک واپس نہ آنے والے گھریلو عملے کے اقاموں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، چھ ماہ کی مدت کو یکم دسمبر2021ء سے شمار کیا جائے گا ، چھٹی پر جاکر 6 ماہ تک واپس نہ آنے والوں کے اقامے منسوخ کرنے پر اس سے پہلے بھی عمل ہوتا رہا ہے تاہم جب عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے پروازیں معطل ہوئیں تو اس قانون کو بھی وقتی طور پر معطل کر دیا گیا تھا ، اب بیشتر ممالک سے پروازوں کی بحالی کے بعد پرانے قانون پر دوبارہ عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں