ھلا فبرائیر ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

M.Irfan Shafiq محمد عرفان شفیق منگل 22 فروری 2022 12:51

ھلا فبرائیر ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2022ء) یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زِیر اہتمام ھلا فبرائیر ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد فروانیہ کے مقام میں ہوا۔ کمپیئرنگ کے فرائص نائب صدر یوتھ ونگ عبد الغفار ملک نے سر انجام دیے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت عبد الله شریف کے حصے میں آئی۔

(جاری ہے)

صدر یوتھ ونگ نوید پاشا نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں کو خوش آمدید کہا، جن میں عنصر چیمہ (عنصر الیون)، عبد الله شریف (فروانیہ فالکن)، دانیال (فائٹر الیون)، ذیشان (کلیم برادر) شامل تھے۔ خصوصی شرکت سابق صدر یوتھ ونگ، شعبہ تعلقات عامہ و نائب جنرل سیکرٹری صدف علی صدف نے ٹیموں کے درمیان Draws کروائے اور تمام دوستوں سے انفرادی تعارف کیا۔

یوتھ ونگ سپورٹس کلب کے ذمہ دار فیصل صاحبزادہ کیانی نے ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کی وضاحت کی۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے مرکزی ذمہ دار مولانا محمد ارشاد ملک نے دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یوتھ ونگ ایگزیکٹو کمیٹی کے ذمہ دار افضل چوہدری اور زاہد خادم بھی موجود تھے۔ تمام مہمانوں کی چائے اور کیک سے تواضع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں