کویت میں 2 ایشیائی باشندوں نے خود کشی کرلی

ایک بنگلہ دیشی نے الفروانیہ کے جلیب الشیوخ علاقے میں ایک کمرے میں خود کو پھانسی دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا‘ خود کشی کا دوسرا واقعہ ہوائی اڈے کے ارد گرد کام کرنے والوں کی رہائش گاہ کے اندر زیر تعمیر عمارت میں پیش آیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 3 مارچ 2022 15:08

کویت میں 2 ایشیائی باشندوں نے خود کشی کرلی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 مارچ 2022ء ) خلیجی ملک کویت میں 2 ایشیائی باشندوں نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک مقامی اخبار الانبا نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں خودکشی کی کوششوں میں مبینہ اضافے کے درمیان دو ایشیائی تارکین وطن نے کویت میں اپنی جانیں لے لیں ، جن میں سے ایک بنگلہ دیشی شخص نے الفروانیہ کے جلیب الشیوخ کے علاقے میں ایک کمرے میں خود کو پھانسی دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی جب کہ خود کشی کا دوسرا واقعہ کویت کے ہوائی اڈے کے ارد گرد کام کرنے والوں کی رہائش گاہ کے اندر زیر تعمیر عمارت میں پیش آیا ، پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے تاہم دونوں واقعات میں خودکشی کے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

بتاتے چلیں کہ حالیہ مہینوں میں کویتی میڈیا نے خودکشی کی متعدد ہلاکتوں اور کوششوں کی اطلاع دی ہے ، گزشتہ ماہ جلیب الشیوخ کے علاقے میں ایک ہندوستانی تارک وطن نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی جب کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کویت کے تقریباً 4.6 ملین افراد پر مشتمل ملک میں گزشتہ سال خودکشی کے اکتالیس واقعات اور خودکشی کی 43 کوششیں درج کی گئیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ اکتوبر میں کویتی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ملک میں اس طرح کے واقعات میں مبینہ اضافے کے بعد خودکشی کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس ضمن میں وزارت داخلہ کی طرف سے واضح اور سیدھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سکیورٹی اہلکاروں کو ان معاملات سے مضبوطی سے نمٹا جائے جب کہ کویت نے اس مقام پر خودکشی کی کوششوں میں اضافے کے بعد دنیا کے طویل ترین پلوں میں سے ایک شیخ جابر کاز وے پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں