عمرہ کیلئے سفر کی مانگ بڑھ گئی‘ ٹکٹوں کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ

عمرہ پیکیج کی قیمتیں ہوٹل کی قربت، سحری، کمرے کے سائز اور نقل و حمل جیسے عوامل کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 15 اپریل 2023 17:06

عمرہ کیلئے سفر کی مانگ بڑھ گئی‘ ٹکٹوں کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 اپریل 2023ء ) رمضان المبارک کے دوران کویت میں عمرہ کے لیے سفر کی مانگ بڑھنے کی وجہ سے پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ گلف نیوز کے مطابق چوں کہ رمضان کا آخری عشرہ تقریباً نصف رہ گیا ہے، اس وقت کویت سے عمرہ کے سفر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پروازوں کے اخراجات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم قیمتوں میں اضافے کے باوجود ہزاروں باشندے اور شہری عمرہ ادا کرنے کے لیے زمینی اور فضائی راستے سے سعودی عرب جا رہے ہیں، اور پروازوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ان لوگوں کی حوصلہ شکنی نہیں ہوئی جو یہ سمجھتے ہیں کہ مقدس مقامات پر گزاری گئی ایک رات دوسری جگہ گزاری گئی ہزار راتوں سے بہتر ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ رمضان کے پہلے 10 دنوں کے دوران پرواز کی قیمتیں عام دنوں میں 150 سے 250 کویتی دینار کے درمیان تھیں اور اختتام ہفتہ پر یہ 200 سے 300 دینار تک بڑھ گئیں، قیمتیں اب عام دنوں میں 200 سے 300 دینار تک اور تعطیلات اور ہفتے کے آخر میں 300 سے 500 دینار تک پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رمضان کے آخری دس دنوں میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پیکجز 2,000 سے 3,000 دینار تک شروع ہوئے اور یہاں تک کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران 3,000 سے 5,000 دینار تک پہنچ گئے، پیکیج کی قیمتیں ہوٹل کی قربت، سحری، کمرے کے سائز اور نقل و حمل جیسے عوامل کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں، اس سال قیمتوں میں اضافے کی وجہ غیر ملکیوں کے لیے عمرہ کی افتتاحی، الیکٹرانک ویزوں کی دستیابی اور ہوا بازی کے لیے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی اور اقتصادی قیمتوں کو قرار دیا گیا ہے، جس نے مقدس مقامات پر ہوٹلوں اور خدمات کے اخراجات کو بھی متاثر کیا ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں