کویت میں غیرملکیوں کیلئے نئے ڈرائیونگ لائسنس قوانین کا اعلان

ایک سال بعد ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید لازمی قرار دے دی گئی‘ کسی غیرملکی کو استثنیٰ حاصل نہیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 10 مئی 2023 10:44

کویت میں غیرملکیوں کیلئے نئے ڈرائیونگ لائسنس قوانین کا اعلان
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 مئی 2023ء ) خلیجی ملک کویت میں غیرملکیوں کیلئے نئے ڈرائیونگ لائسنس قوانین کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک سال بعد لائسنس کی تجدید لازمی قرار دی گئی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق کویت میں کسی بھی غیر ملکی کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کو ایک سال کی مدت تک محدود کرنے کے فیصلے سے مستثنیٰ نہیں ہوگا، تاہم غیر کویتی خواتین کے ساتھ شادی شدہ اور آرٹیکل 20 ویزا ہولڈرز کے صرف بیٹے اور شریک حیات اب بھی 3 سالہ ڈرائیونگ لائسنس کے اہل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سال کی تجدید کی پالیسی اس وقت تک لاگو رہے گی جب تک کہ غیرملکی کی ملازمت کی پوزیشن یکساں رہتی ہے اور 2013ء سے پہلے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس تک توسیع ہوسکتی ہے، ایک سال کی میعاد کی مدت کو نافذ کرنے کا فیصلہ تجدید کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے کیا گیا ہے کیوں کہ لائسنسوں کی اب آسانی سے آن لائن تجدید کی جا سکتی ہے، اس تبدیلی کا مقصد ملک میں غیرملکیوں کے ڈرائیونگ مراعات پر کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے لائسنس کے انتظام کو آسان بنانا ہے۔

(جاری ہے)

کویت کے ٹریفک سیکٹر نے کہا ہے کہ 3 سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید روک دی گئی ہے، اب لائسنسوں کی صرف ایک سال کے لیے آن لائن تجدید کی جا سکے گی، 3 سال کے لیے لائسنس کی تجدید کی معطلی اس وقت کی گئی جب یہ پتا چلا کہ کچھ تارکین وطن نے 3 سال کے لیے لائسنس کی تجدید کی اور پھر پیشہ تبدیل کرلیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے اگر تارک وطن اسی پیشے میں رہتا ہے تو لائسنس کی تجدید کی جاتی ہے لیکن پیشے میں تبدیلی کی صورت میں الگ طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں