کویت کا ہزاروں غیرملکی اساتذہ کا اقامہ ختم کرنے کا فیصلہ

اساتذہ کی خدمات تحت ختم کر دی گئی ہیں اور ان کی جگہ کویتیوں کو ملازمت دی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 27 مئی 2023 16:23

کویت کا ہزاروں غیرملکی اساتذہ کا اقامہ ختم کرنے کا فیصلہ
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 مئی 2023ء ) خلیجی ملک کویت میں ہزاروں غیرملکی اساتذہ کا اقامہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق کویت کے تعلیمی حکام نے ملک کی وزارت داخلہ سے تقریباً 2 ہزار 400 غیرملکی اساتذہ کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کرنے کو کہا ہے جن میں 1 ہزار 900 اساتذہ بھی شامل ہیں جن کی خدمات کویتیوں کے ساتھ تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ختم کر دی گئی تھیں، 500 دیگر افراد نے اپنے استعفے پیش کیے ہیں۔

کویتی اخبار القبس نے رپورٹ کیا ہے کہ وزارت تعلیم میں انسانی وسائل کا محکمہ ان غیرکویتی اساتذہ کے لیے جلد از جلد طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کا خواہاں ہے جن کی خدمات رواں تعلیمی سال کے اختتام تک ختم ہو جاتی ہیں تاکہ ان پر کوئی جرمانہ یا فیس نہ ہو، یہ طریقہ کار ان کے مالی استحقاق کے تصفیہ اور اقامہ کی منسوخی سے متعلق ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت اقامہ کی منسوخی کے لین دین کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دینے میں تاخیر سے گریز کرنے کی بھی خواہش مند ہے تاکہ ان اساتذہ کو وقت پر اپنے ممالک کا سفر کرنے کے قابل بنایا جا سکے، کویت کی وزارت داخلہ اس دوران غیرملکی اساتذہ کو ملک میں مجموعی طور پر ان کے حقوق اور حیثیت کا تصفیہ کرنے کے لیے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ کویت کے تعلیمی حکام ایک متبادل منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، جو تین ماہ قبل اختیار کیا گیا تھا، جس کے تحت غیرملکی اساتذہ کویتیوں سے تبدیل کیا جارہا ہے، حالیہ برسوں میں کویت نے اپنے شہریوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے اور غیرملکی ملازمین کو "کویت سازی" کے نام سے منسوب پالیسی کے حصے کے طور پر تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔   

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں