کویت سے بیرون ملک سفر کے لیے فنگر پرنٹس کی شرط ختم

مسافروں کو کویت سے نکلتے وقت فنگر پرنٹ سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم واپسی پر یہ طریقہ کار مکمل کیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی منگل 30 مئی 2023 18:06

کویت سے بیرون ملک سفر کے لیے فنگر پرنٹس کی شرط ختم
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 مئی 2023ء ) کویت سے بیرون ملک سفر کے لیے فنگر پرنٹس کی شرط ختم کردی گئی۔ کویتی میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے کہا کہ مسافروں کو اب کویت سے نکلتے وقت فنگر پرنٹ لینے سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم دوبارہ کویت واپس آنے پر یہ فنگر پرنٹ لینے کا عمل مکمل کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد مسافروں کے لیے سفری عمل کو آسان بنانا ہے۔

اس ضمن میں وزارت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الجہرہ، علی صباح السالم اور مغربی مشرف کے علاقے میں تین مراکز ہیں جو ہفتے کے سات دن چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں، اس کے علاوہ فروانیہ گورنریٹ سینٹر، صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک خدمات فراہم کرتا ہے، جہاں افراد فنگر پرنٹس لیے جاسکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فنگر پرنٹ لینے کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے وزارت داخلہ نے شہریوں کو "Meta” پلیٹ فارم کے ذریعے ملاقات کا وقت طے کرنے کی سہولت بھی دے ہے، سیاحوں کو وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے ملاقات کے اوقات سیٹ کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

کویتی امن عامہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے سسٹم سے مسافروں کو امیگریشن کی کارروائی مکمل کرنے میں محض 40 سیکنڈ کا وقت لگے گا اور کسی قسم انسانی غلطی کا امکان بھی ختم ہوجائے گا، نئے بایومیٹرک نظام کو انفارمیشن سسٹمز ایڈمنسٹریشن کے ادارے سے منسلک کیا گیا ہے جہاں مرکزی کنٹرول روم میں تمام ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا، نئے سسٹم کی وجہ سے جعل سازی کے تمام کیسز کی فوری شناخت ممکن ہوسکے گی اور ایسے افراد کے بارے میں بھی معلوم ہوجائے گا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہیں یا جنہیں کویت میں ہمشیہ کے لیے بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں