کویت میں پاکستانی طبی عملے کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی

سرکاری شعبے کے لیے مزید پاکستانی ہیلتھ ورکرز جلد خلیجی ملک پہنچیں گے

Sajid Ali ساجد علی منگل 6 جون 2023 10:53

کویت میں پاکستانی طبی عملے کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 جون 2023ء ) کویت میں پاکستانی طبی عملے کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی، سرکاری شعبے کے لیے مزید پاکستانی ہیلتھ ورکرز جلد پہنچیں گے۔ کویت کے القبس اخبار کے مطابق کویت میں پاکستان کے سفیر ملک فاروق نے کہا ہے کہ اس وقت تقریباً 3 ہزار پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسیں کویت میں کام کر رہی ہیں اور جلد ہی ملک میں مزید طلبی عملے کی آمد متوقع ہے، ڈاکٹروں، نرسوں اور تکنیکی ماہرین کی نئی کھیپ چند ہفتوں میں ملک میں سرکاری صحت کے شعبے میں کام کرنے کے لیے پہنچ جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سفیر نے ایک تقریب میں کویت کی وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر مصطفیٰ ریڈا کے ہمراہ صحت تعاون کے معاہدے میں توسیع پر دستخط کیے، جہاں انہوں نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے طبی ماہرین کو کویت کی وزارت صحت کی درخواست پر بھرتی کیا گیا ہے، معاہدے میں توسیع پاکستان اور کویت کے درمیان صحت کی دیکھ بھال میں تعاون میں ایک اہم قدم ہے، یہ توسیع وزارت صحت کی ضروریات کے مطابق مستقل بنیادوں پر مزید پاکستانی ہیلتھ کیئر ماہرین کو ملازمت دے کر دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کو ادارہ جاتی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ جولائی 2020ء میں پاکستان اور کویت نے صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پاکستانی ہیلتھ ورکرز کے کئی گروپس کو کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں مدد کے لیے خلیجی ملک بھیجا گیا۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں