کویت کا ٹریفک ضوابط میں کئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا فیصلہ

غیرملکی ایک سے زیادہ گاڑیاں نہیں رکھ سکیں گے‘ سنگین خلاف ورزی پر 5 ہزار کویتی دینار تک جرمانہ ہوگا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 اکتوبر 2024 14:30

کویت کا ٹریفک ضوابط میں کئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا فیصلہ
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2024ء ) کویت کی وزارت داخلہ نے ٹریفک ضوابط میں کئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور غیرملکیوں کے لیے گاڑیوں کی ملکیت پر پابندیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ٹریفک امور اور آپریشننز میجر جنرل یوف الخدہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نئے قانون میں غیرملکیوں کو صرف ایک گاڑی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، کویت میں اس وقت 25 ملین گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، یہ پابندی ملک میں ٹریفک کا رش کم کرنے اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے اقدام کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ ٹریفک قانون 1976ء میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس میں خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائیں زیادہ سخت نہیں ہیں جب کہ کویت میں اوسط یومیہ 300 ٹریفک خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، جن میں 90 فیصد لاپرواہی سے ڈرائیونگ یا دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہے، نئے قانون میں سب سے کم جرمانہ ممنوعہ علاقے میں پارکنگ پر 15 کویتی دینار اور سنگین خلاف ورزی پر جرمانہ پانچ ہزار کویتی دینار تک ہوگا۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں