کویت سٹی : نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا

بدھ 22 مارچ 2017 07:44

کویت سٹی : نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا
کویت سٹی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22مارچ 2017): کویتی پولیس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے اور کار میں جدید اسلحہ رکھنے کے جرم میں کویتی شہری کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کویتی پیٹرولنگ پولیس کو ایک کارڈرائیور پر شک گزرا جس کے بعد ملزم کو روکا گیا تو وہ نشے کی حالت میں تھا ۔ ملزم نے نشے کی حالت میں پولیس اہلکاروں کو بُر ا بھلا بھی کہا ۔ ملزم کی کار کی تلاشی کے دوران پچھلی سیٹ پر رکھی جدید ترین رائفل بھی برآمد ہوئی ۔پو لیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں