ملایشیا میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح کے لیے سرگرم، اور معروف معالج ڈاکٹر فیصل انیس نے فارنر کمیونٹی کی بہتری کے کیے کوالالمپور مرکز میں دوسری برانچ کا افتتاح کردیا

Muhammad Waqar Khan محمد وقار خان جمعرات 9 جون 2022 12:10

ملایشیا میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح کے لیے سرگرم، اور معروف معالج ڈاکٹر فیصل انیس نے فارنر کمیونٹی کی بہتری کے کیے کوالالمپور مرکز میں دوسری برانچ کا افتتاح کردیا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2022ء) ملایشیا میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح کے لیے سرگرم، اور معروف معالج ڈاکٹر فیصل انیس نے فارنر کمیونٹی کی بہتری کے کیے کوالالمپور مرکز میں دوسری برانچ کا افتتاح کردیا . افتتاحی تقریب میں پاکستان ہائی کمیشنر محترمہ آمنہ بلوچ کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی.

(جاری ہے)

ہائی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کرونا وبا میں بہترین فلاحی و طبی خدمات مہیا کرنے پر حسن کارکردگی ایورڈ یافتہ معالج، ڈاکٹر فیصل انیس نے تمام فارنر کمیونٹی کی فلاح اور طبی خدمات کی آسان دستیابی کے لیے کوالالمپور کے مرکز "چوکٹ" میں " کنگز کلینک" کی دوسری برانچ کے افتتاح کے موقع پر مہمانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح پردیسی بھائیوں کی خدمت کے لیے حاضر خدمت ہیں.انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہائی کمیشن اور پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین کی بھرپور توجہ دلانے پر ہم نے یہ اقدام کیا.

اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اس برانچ کے قیام سے پاکستانی کمیونٹی کو ہمارے شہر کے مرکز میں موجود ہونے سے ایمرجنسی طبی سہولیات کی دستیابی میں آسانی ہوگی.

نیز اس کلینک کے تحت ہم نے ایک کمیونٹی ویلفیئر پینل کا قیام بھی کردیا ہے تاکہ مستحقین کو علاج معالجہ میں جائز مالی رعایت دی جاے. تلاوت اور دعا کے بعد کلینک کا باقاعدہ افتتاح پاکستان ہائی کمیشنر HE محترمہ آمنہ بلوچ نے کیا. دیگر مہمانوں میں WCO ڈاکٹر حسیب ، کونسلر غلام حیدر ، فرسٹ سیکرٹری محمد عادل ، یاسر کیانی ویزہ کونسلر ، ناصر حسین ڈیفینس کمانڈر ، کنٹری مینجر PIA سلمان وہاب ، داتو محمد جمیل ، صہیب بٹ، صدر مسلم لیگ (ن) نثار مہر .

فنانشل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سلطان علی. کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی. پاکستان پریس کلب ملائشیا کی طرف سے صدر پریس کلب جاوید الرحمن کھرانہ. سینئر نائب صدر، عرفان لطیف سیفی . جنرل سیکرٹری، اویس تاج چوہدری . ایڈیشنل سیکرٹری محمد وقار خان . سیکرٹری اطلاعات و نشریات، ملک واجد علی . فنانس سیکرٹری، خرم عباس شاہ . ضیاء الرحمن کھرانہ . فاروق ڈوگر . شریک ہوئے.

کوالالمپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں