عمان ، بس حادثے کا شکار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 6 نومبر 2017 14:44

عمان ، بس حادثے کا شکار
مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 نومبر 2017ء) پیر کے روزعمان  پولیس نے مقامی میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ عمان میں سوہر میں بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عمان پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ پیر کے صبح 8 بج کے 30 منٹ پر بس اور مال بردار ٹرک کے درمیان ہوا۔ زخمیوں میں بس کا ڈرائیور اور ایک مسافر شامل ہیں ۔ پولیس نے مزید کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتی ہی پولیس کی ٹیم ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں