عمان ، گھر میں آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 29 نومبر 2017 14:31

عمان ، گھر میں آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق
مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق کل بروز منگل کو عمان کے شہر برکاء میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ کے نیتجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ماں اور اسکی5 بیٹوں کے ساتھ ساتھ گھر کی ملازمہ بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں سے کچھ بچے بھی تھے جنکی عمریں سات سے پندرہ سال کے درمیان تھیں۔ فائر فائٹرز اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے اور صبح 4 بج کے 35 منٹ پر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ حادثہ برکاء کے السلام کے علاقے میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان تمام افراد کی موت کافی مقدار میں دھواں اندر چلے جانے سے ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں