عمان ، باپ اور چھ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 4 دسمبر 2017 16:11

عمان ، باپ اور چھ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق
مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2017ء) عمان پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمان سے ہی تعلق رکھنا والا ایک شخص اور اسکا 6 سالہ بچا ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسرے بچے کو بچا لیا گیا ہے اور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اسکا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا مزید کہناتھا کہ باپ اور بچے کی نعشیں ساحل سمندر سے نکال لی گئیں ہیں جبکہ دوسرے بچے کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثہ مسقط کے برالجسہ علاقے کے قریب پیش آیا تھا۔ پولیس نے تمام والدین کو خبردار کیا ہے کہ اپنے بچوں کو پانی کے آس پاس اکیلا چھوڑ کر نہ جائیں خاص طور پر ساحل سمندر ، نہروں اور تالابوں کے پاس وغیرہ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ بچے اگر تیراکی کر رہے ہوں تو انکے ساتھ حفاظتی ٹیم کا ممبر ضرور بھیجیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں