عمان ، گاڑی کی نمبر پلیٹ ساڑھے 4 لاکھ دینار میں فروخت

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 26 جنوری 2018 13:43

عمان ، گاڑی کی نمبر پلیٹ ساڑھے 4 لاکھ دینار میں فروخت
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2018ء) دنیا بھر میں گاڑیوں کی گولڈ نمبر پلیٹوں کی فروخت اور نیلامی ہوتی رہتی ہے مگر حال ہی میں اردن کی ایک نمبرپلیٹ کی 4 لاکھ 50 ہزاراردنی دینار میں نیلا می نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔

(جاری ہے)

اردنی ذرائع ابلاغ کے مطابق نمبر پلیٹ عمان کےایک  مرکزی نیلام گھر میں پیش کی گئی ،نمبر پلیٹ 7 لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم میں فروخت کی گئی۔

اس میں 16 فی صد ٹیکس کی رقم بھی شامل ہے۔پاکستانی کرنسی میں نیلامی کی رقم 7 کروڑ 33 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یہ نمبر پلیٹ کسی عراقی دولت مند نے خرید ی ہے۔ نیلام گھر میں فروخت کیلئے رکھی دیگر اشیاء میں بعض 8 ہزار اردنی دینار سے 4 لاکھ 50 ہزار دینار تک تھیں۔ ایک نمبر پلیٹ 63 ہزار اردنی دینار میں فروخت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں