اومان میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف تیزی آ گئی

رواں ماہ کے دوران 361 غیر مُلکی گرفتار کر لیے گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 26 نومبر 2018 17:30

اومان میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف تیزی آ گئی
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 نومبر2018) اومان میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مملکت کو غیر قانونی تارکین وطن سے پاک کرنے کے مِشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو پکڑ کر ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ وزارت انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم آپریشن کے دوران 361 افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ افراد ویزہ کی مُدت ختم ہونے کے بعدبھی مملکت میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر تھے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں 242 کمرشل ورکرز، 50 زرعی کارکنان اور 60 ملازمائیں بھی شامل ہیں۔ ان گرفتار شدگان سے دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے 232 مفرور ورکرز تھے، 105 ایسے تھے جنہیں ملازمتوں سے نکال دیا گیا تھا جبکہ 18 افراد ویزے اور دیگر دستاویزات کے بغیر کام کر رہے تھے۔ وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران 458 غیر قانونی تارکین وطن کو رہائشی اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر اومان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں