مسقط:اب اومان سے متحدہ عرب امارات کا سفر آسان تر ہو گیا

الباطینہ ایکسپریس وے آئندہ چند روز میں سفر کے لیے کھول دی جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 11 دسمبر 2018 17:22

مسقط:اب اومان سے متحدہ عرب امارات کا سفر آسان تر ہو گیا
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر2018ء ) اومان کی وزارت ٹرانسپورٹ واطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ عمانی سلطنت کے 48 ویں قومی دِن کی مناسبت سے الباطنیہ ایکسپریس وے کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا۔ یہ شاندار شاہراہ اومان سے متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر کو بہت آرام دہ بنا دے گی اور پہلے کی نسبت سفر کا دورانیہ بہت کم ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں قابلِ احترام سلطان قابوس بن سَید نے سید فاطق بن فہر السَید کی ذمہ داری لگائی ہے کہ وہ اس شاہراہ کا افتتاح کریں۔

اس افتتاحی تقریب کا انعقاد 19 دسمبر 2018ء بروز منگل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد امارات سے اومان اور اومان سے امارات کا سفر بہت آرام دہ ہو جائے گا۔ آنے اور جانے والی سڑکوں چار چار لَین پر مشتمل ہیں، جبکہ ہر لَین کی چوڑائی 3.75 میٹر پر محیط ہے۔ انتہائی بیرونی لین سے بیریئرز کی طرف 3 میٹر کی اضافی جگہ چھوڑی گئی ہے جبکہ انتہائی اندرونی لین سے اندر کی جانب 2 میٹر کی جگہ اضافی رکھی گئی ہے۔ اس سڑک کی تعمیر سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، انفرادی اور نقل و حمل کے روابط میں مزید مضبوطی آئے گی۔ خصوصاً تفریحی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا اور کم وقت میں سفر اختتام پذیر ہو جائے گا۔دونوں ممالک کے عوام نے بھی اس شاہراہ کی تعمیر کو بہت زیادہ سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں